Advertisement

صوبے، وسائل یا اپنے لوگوں کا حق مانگو تو ظلم کا سامنا کرنا ہو گا،علی امین


631e4b4b-bf33-4f7d-89b0-ea17e3f014e6.jpg.webp


ضلع خیبر میں ہونے والے پشتون تحفظ موونٹ کا جرگہ جاری ہے اور دوسرے روز یعنی اتوار کو صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پنڈال پہنچے اور شرکا سے خطاب کیا۔
​

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ’یہاں پر سیاسی بات نہیں کریں گے بلکہ روایات اور حق کی بات کریں گے۔ حق کے لیے یا اپنا
سر پھاڑیں گے یا پہاڑ چیریں گے۔‘

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’صوبے کا حق مانگو، وسائل کا حق مانگو یا اپنے لوگوں کا حق مانگو، آپ کو ظلم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس بابت سوچنے ضرورت ہے اور یہ جرگہ اسی
سوچ کا نتیجہ ہے۔‘

وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ’اس جرگے کی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کریں گے۔‘
منظور پشتین کیپ پہنائے جانے کے بعد انھوں نے کہا کہ ’یہ شہیدوں کی ٹوپی ہے۔‘

علی امین کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کی آزادی کی تحریک سے اب تک پختون اور قبائل آزادی دلاتے آئے ہیں اور کشمیر بھی قبائل نے آزاد کروایا تھا۔‘

Source
​



​