Advertisement

صوبہ سندھ میں سینئر پولیس افسران کا بحران سر اٹھانے لگا

somd1h1h121.jpg


صوبہ سندھ میں سینئر پولیس افسران کا بحران سر اٹھانے لگا، ایک افسر 4 عہدوں پر ذمہ داریاں سرانجام دینے لگے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ میں نئے تعینات ہونے والے جونیئر انسپکٹر جنرل پولیس رفعت مختار راجہ کی تعیناتی سے سندھ پولیس کے سینئر افسران کی ناراضگی اب تک برقرار رہے جس کے باعث سینئر پولیس افسران کا بحران پیدا ہو رہا ہے۔ رفعت مختار راجہ کی تعیناتی کے بعد بہت سے سینئر افسران مسلسل رخصت پر ہیں جس کے بعد سندھ پولیس کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس کے بہت سے سینئر افسروں کے مسلسل رخصت پر ہونے کے باعث سندھ میں گریڈ 20 اور 21 کے پولیس افسروں کی شدید کمی ہو گئی ہے۔ آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی طرف سے سندھ پولیس کے نظم ونسق کو چلانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کو 3 ایڈیشنل آئی جیز کے عہدوں کی اضافی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔

آئی جی سندھ کی طرف سے گریڈ 21 کے پولیس افسر یعقوب منہاس کے رخصت پر جانے کے بعد خالی ہونے والے 2 عہدوں کا چارج خادم حسین رند کے حوالے کرنے کے سلسلے میں احکامات جاری کر دیئے گئے۔

خادم حسین رند اب ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی ذمہ داریاں بھی ادا کریں گے جبکہ ایڈیشنل آئی جی سٹیبلشمنٹ سندھ کا چارج بھی ان کو دے دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کی طرف سے جاری کیے گئے آرڈر کے مطابق ڈی آئی جی آئی ٹی کا چارج اب ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ کوریجو کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ اور ڈی آئی جی فنانس کا چارج اب ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر محمد زبیر دریشک سنبھالیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور ایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ کا چارج اب ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ عبدالقادر قیوم سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے رفعت مختار راجہ کو گزشتہ مہینے ہی انسپکٹر جنرل سندھ پولیس تعینات کیا گیا تھا ۔ رفعت مختار راجہ سندھ میں تعینات 21 ویں گریڈ کے تمام 6 افسران سے جونیئر ہیں جن کا تعلق پولیس سروس کے 24 ویں کامن سے ہے، خادم حسین رند کا تعلق بھی اسی گروپ سے ہے۔ نئے تعینات آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کے تعارفی اجلاس میں بھی 6 سینئر افسران شریک نہیں ہوئے تھے۔
 

کوئی بحران نہیں ہے
زرداری ڈاکو کے چند پلسیوں کو انکے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے تو یہ خبر پلانٹ کروا دی اسکے گماشتوں نے . اگر ایسی بات ہے تو پنجاب کے بدمعاش پلسیوں کو بھیجو سندھ میں تاکہ اس نام نہاد بحران کا فوری خاتمہ ہو
​
 

کوئی بحران نہیں ہے
زرداری ڈاکو کے چند پلسیوں کو انکے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے تو یہ خبر پلانٹ کروا دی اسکے گماشتوں نے . اگر ایسی بات ہے تو پنجاب کے بدمعاش پلسیوں کو بھیجو سندھ میں تاکہ اس نام نہاد بحران کا فوری خاتمہ ہو
​
System and ******** are competing here.