Advertisement

صوبہ خیبرپختونخوا میں بجلی فراہمی، نقصانات اور وصولیوں کی تفصیلات جاری

kpak1111hh31.jpg

صوبہ خیبرپختونخواہ میں کیپکو کو پچھلے ایک برس کے دوران بجلی کی فراہمی، نقصانات اور وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ سیکرٹری توانائی ڈویژن راشد لنگڑیال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے 1 سال کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں بجلی فراہمی کی مد میں کیپکو کو 137 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایبٹ آبادمیں صرف 1 فیصد جبکہ ہری پور شہر میں بجلی کے نقصانات کا تخمینہ 5 فیصد لگایا گیا ہے۔

راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک برس کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا کو 439 ارب روپے کی بجلی فراہم کی گئی تھی اور پچھلے مالی سال کے دوران خیبرپختونخوا کے صرف 5 اضلاع میں 75 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ خیبرپختونخوا کے 4ضلعوں میں نقصانات صرف 5فیصد جبکہ 7 ضلعوں میں 75فیصد سے بھی زیادہ رہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 4 ضلعوں سے 152 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 70 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ 30 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ نوشہرہ سے 24 ارب روپے وصول، نقصانات 9 ارب روپے جبکہ مردان سے 23 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں اور نقصان کا تخمینہ 11 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

سیکرٹری توانائی ڈویژن کا کہنا تھا کہ چارسدہ شہر سے 6 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں جبکہ نقصانات کا تخمینہ 8 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ضلع کرم میں نقصانات کا تخمینہ 98 فیصد جبکہ اورکزئی میں 94 فیصد لگایا گیا ہے۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں بجلی کے نقصانات کا تخمینہ 94,94 فیصد لگایا گیا ہے۔

راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ٹانک میں نقصانات کا تخمینہ 82فیصد، کرک میں78فیصد، ڈی آئی خان میں 65 فیصد، بنوں میں 63 فیصد، سوات میں 12 فیصد، کوہاٹ میں 27 فیصد، باجوڑ میں 83فیصد، شانگلہ میں 66 فیصد جبکہ صوابی میں بجلی 23 فیصد لگایا گیا ۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 2002-23 کے دوران خیبرپختونخوا کے 2ضلعوں میں بجلی نقصانات 2فیصد رہے تھے۔
​
 
دس سال سے عمران خان نے گند ڈال کر رکھا ہوا ہے اس صوبے میں - جو سب سے زیادہ ایماندار اور غیرت مند قوم تھی اس کو بھی اپنی طرح چور بنا دیا

جیسے خد جوں ہی دا لگا -- سارے توشے خانے پر راندہ پھیر کر تیز ترین امیر ہونے والے قومی لیڈروں میں دنیا کی تاریخ قائم کر دی

دنیا میں کوئی ایک جمہوری سربارہ کی امارت ایسے بڑھتی کوئی دیکھا دے مجھے

IK-Haza-Zin-Fazl-e-Rabi.jpg


Source of data:
Taxpayers' Directory - Federal Board Of Revenue Government Of Pakistan