بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث صنعتی شعبے نے استعمال ترک کردیا ہے جس کے بعد بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذنرجی تھنک ٹینک ایمبر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ملک میں بجلی کی طلب میں تقریبا 6 مرتبہ کمی دیکھی گئی، سگر 2024 میں بھی بجلی کی کھپت میں کمی ہوئی تو ایسا 16 سال میں پہلی بار ہوگا کہ مسلسل دو سال تک بجلی کی کھپت میں کمی واقع ہوئی ہو۔
ملک کی سب سے بڑی نجی پاور پلانٹ کمپنی حب کو لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافے اور صنعتوں میں بجلی کی کم ہوتی طلب کی بدولت رواں سال ملک میں بجلی کی کھپت میں کمی دیکھی جائے گی۔
پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک میں بجلی کی کھپت ایک اہم معاشی اعشاریہ ہے، اس سال کھپت میں مزید کمی ملک کی نومنتخب حکومت کو درپیش مسائل کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔
حب کو لمیٹڈ کے سی ایف او محمد ثاقب کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبوں کی مانگ میں تباہ کن کمی کا مطلب ہے کہ بدقسمتی سے صنعت ترقی نہیں کررہی ، بجلی کے صارفین بھی ٹیرف میں نمایاں اضافے کی وجہ سے بجلی بچانے اور ایندھن می بچت کی کوشش کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13elecyrcttmii.png
Advertisement





