Advertisement

صدر نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے

1259545_5928579_sadar_updates.JPG

صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آرمی ایکٹ 31 جولائی کو مشترکہ اجلاس میں منظور ہوا تھا، یہ بل صدر کو توثیق کے لیے یکم اگست کو ارسال کیا گیا تھا۔

گزشتہ قومی اسمبلی نے مدت ختم ہونے سے پہلے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی منظوری دی تھی۔
​

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے مندرجات​

کوئی بھی فوجی اہلکار ریٹائرمنٹ، استعفے یا برطرفی کے 2 سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، حساس ڈیوٹی پر تعینات فوجی اہلکار یا افسر ملازمت ختم ہونے کے 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا، خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال تک قید بامشقت کی سزا ہو گی۔

حاضر سروس یا ریٹائرڈ فوجی اہلکار ڈیجیٹل، الیکٹرانک یا سوشل میڈیا پر فوج کو اسکینڈلائز یا تضحیک نہیں کرے گا، جرم کرنے والے کے خلاف کارروائی آرمی ایکٹ کے تحت ہو گی، سزا الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت ہو گی۔

حاضر سروس یا ریٹائرڈ اہلکار کو فوج کو بدنام یا اس کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے پر 2 سال تک قید اور جرمانہ ہو گا، سرکاری حیثیت میں ملکی سلامتی مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا، سرکاری حیثیت میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر 5 سال تک سخت سزا ہو گی۔

پاک فوج قومی ترقی اور قومی یا اسٹریٹجک مفادات کی سرگرمیاں بلاواسطہ یا بالواسطہ شروع کر سکتی ہے، پاک فوج وفاقی یا صوبائی حکومت کی منظوری سے یہ سرگرمیاں شروع کر سکتی ہے۔
​

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل​

واضح رہے کہ سینیٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن کے ساتھ حکومتی اتحادی بھی برہم ہوگئے تھے اور پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے کئی بلوں کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی شدید مذمت کی گئی تھی، اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل واپس لے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس بل سے خفیہ اداروں کو کسی بھی شہری کو حراست میں لینے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، ترمیم سے خفیہ اداروں کو سرچ وارنٹ کے بغیر کسی بھی شہری یا جگہ کی تلاشی کی چھوٹ دی گئی ہے۔
​

دوسری جانب قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کیا تھا، سینیٹ پہلے ہی یہ بل پاس کر چکا تھا، بل سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔​

سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ اس بل کا اطلاق سویلین پر نہیں ہو گا، آرمی ایکٹ ترمیمی بل2023 کا سپریم کورٹ میں جاری مقدمے پر کوئی اثر نہیں ہو گا، دہری شہریت رکھنے والے افواج پاکستان میں شمولیت اختیار نہیں کر سکیں گے۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے مطابق ملکی سلامتی اور مفاد میں حاصل معلومات کے غیر مجاز انکشاف پر سزا ہو گی، متعلقہ شخص کو 5 سال تک قید کی سزا دی جائے گی، پاکستان اور افواج کے خلاف کسی قسم کے انکشاف پر بھی کارروائی ہو گی۔

Source
​
 
Advertisement

صدر صاحب کی عقل گھاس چرنے گئی ہوئی تھی کیا؟ انہیں نہیں نظر آ رہا کہ یہ دونوں قوانین پرسن سپیسیفک ہیں اور عمران کو پھانسنے کے لیے بنائے گئے ہیں . منہ اٹھا کے سائن کر دیے ہیں . صحیح کوفیوں والا کام کیا ہے صدر نے
​
 
Advertisement

صدر صاحب کی عقل گھاس چرنے گئی ہوئی تھی کیا؟ انہیں نہیں نظر آ رہا کہ یہ دونوں قوانین پرسن سپیسیفک ہیں اور عمران کو پھانسنے کے لیے بنائے گئے ہیں . منہ اٹھا کے سائن کر دیے ہیں . صحیح کوفیوں والا کام کیا ہے صدر نے ​
What a loser.

وچوں چوراں نال رلیا ھویا اے جی صدر وی
 
Advertisement

صدر صاحب کی عقل گھاس چرنے گئی ہوئی تھی کیا؟ انہیں نہیں نظر آ رہا کہ یہ دونوں قوانین پرسن سپیسیفک ہیں اور عمران کو پھانسنے کے لیے بنائے گئے ہیں . منہ اٹھا کے سائن کر دیے ہیں . صحیح کوفیوں والا کام کیا ہے صدر نے ​
کراچی سے تو پی ٹی آئی کے لئے تھوک کے حساب سے غدّار نکلے ہیں.​
 
کراچی سے تو پی ٹی آئی کے لئے تھوک کے حساب سے غدّار نکلے ہیں.​
مجھے تو یہ عارف ایلفی کی اپنی سازش لگتی ہے
آکڑ جاتا - نہ دستخط کرتا
یہ سارے وچوں آپے عمران خان کو پھنسانا چاہتے ہیں
 
صدر صاحب کی عقل گھاس چرنے گئی ہوئی تھی کیا؟ انہیں نہیں نظر آ رہا کہ یہ دونوں قوانین پرسن سپیسیفک ہیں اور عمران کو پھانسنے کے لیے بنائے گئے ہیں . منہ اٹھا کے سائن کر دیے ہیں . صحیح کوفیوں والا کام کیا ہے صدر نے ​
سر جی، میرا خیال ہے کہ صدر صاحب واحد بندے ہیں اس وقت جماعت میں جو کہ ٹھنڈے دماغ سے سوچتے ہیں۔ بِل پر دستخط کرنے کی وجہ مذاکرات کا دروازہ کھولنا بھی ہوسکتا ہے۔ ورنہ یہ بتائیں کہ اِن قوانین کے نہ ہوتے ہوئے بھی کیا کسی کی مجال تھی کہ بھائی لوگوں کے آگے کچھ بول سکے؟ قانون کا ہونا یا نہ ہونا ان کے لیئے کوئی معنی نہیں رکھتا۔ لیکن بندے کا تابعدار نہ ہونا بہت بڑا مسئلہ ہے۔

باقی قانون کا کیا ہے جناب؟ کل کو پھر تبدیل ہوسکتا ہے، دوبارہ قانون سازی بھی کی جاسکتی ہے اور قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کیا جاسکتا ہے۔ فی الوقت معاملات کا درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت، بہرحال ہے۔

بات بڑی سادہ ہے . جس طرح کے حالات چل رہے ہیں اگلی دو نہیں تو کم از کم آنے والی اسمبلی میں تحریک انصاف کسی صورت نظر نہیں آ رہی . جب یہ پارٹی اسمبلی میں ہو گی ہی نہیں تو قانون کون تبدیل کرے گا؟؟ فائزہ کی سپریم کورٹ سے یہ امید نہ رکھیں . اس سے پہلے ہی عمران کو مار دیا جائے گا . اگر عمران کو مار دیے جانے کے بعد قانون تبدیل ہو بھی جائے تو کیا فرق پڑتا ہے؟؟؟ بھاڑ میں جائے پاکستان اور اس میں بسنے والے بے حس خصی لوگ . سانوں کی پاکستان نال؟؟؟
​