Advertisement

صدر اور وزیراعظم میں فیلڈ مارشل کی تعریفوں کا مقابلہ: پارس جہانزیب

"وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان بھی ڈرامے والے مراد علی اور جانو جرمن جیسا مقابلہ ہوا، لیکن یہ مقابلہ انگریزی بات کا نہیں، فیلڈ مارشل کی تعریف کا تھا جس میں دونوں نے اپنی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے جانو جرمن کی طرح فیلڈ مارشل کی مدح سرائی میں لکھے گئے تمام ڈائیلاگز فر فر بولے، پھر زرداری صاحب آئے تو انہوں نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کے ساتھ محسن نقوی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، یہ فیصلہ ریفری کو کرنا ہے کہ اس ملاکھڑے میں جانو جرمن۔۔ سوری۔۔ وزیراعظم جیتے یا صدر مملکت"۔پارس جہانزیب
Loading X post…
Open original post on X

"اگر محمد حسین پارٹی کا پرچم لے کر گھر سے چلا ہے تو یا تو محمد حسین پاگل ہے یا وہ شخص پاگل ہے جس نے مال مقدمہ میں یہ ایک چیز رکھی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس کی جیب سے ایک باقاعدہ نقشہ، تین چار سرنگیں، اور ساتھ ایک ہدایت نامہ بھی برآمد ہوتا جو اڈیالہ جیل سے آیا ہوتا، بعد میں کوئی رنگینی بھی پیدا کی جا سکے جس سے لگے کہ جاسوسی ڈائجسٹ کی کوئی کہانی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس کا بھائی ایجنسیوں کے قبضے میں ہے، پتا نہیں اس غریب کو کتنے پاپڑ بیلنے پڑے ہوں گے۔ غور کرنے کی بات یہ ہے کہ آدھے سے زیادہ ملک محمد حسین بن چکا ہے" ۔ آفتاب اقبال
Loading X post…
Open original post on X
​