Advertisement

شہباز گل کے سروسز ہسپتال سے غائب ہونے کی خبریں،اظہرمشوانی کا ردعمل

7gillescapmashwani.jpg

خط لکھا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ شہباز گل ڈاکٹرز سے اجازت لیے بغیر ہسپتال سے روانہ ہو گئے تھے ، وہ مزید ہسپتال نہیں رہنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سروسز ہسپتال کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نعمان ظفر اور سجاد حسین کی طرف سے زیرعلاج رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کے تعاون نہ کرنے اور 23 دسمبر کے روز ہسپتال کے وی وی آئی پی روم سے غیرحاضر ہونے پر خط لکھا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ شہباز گل ڈاکٹرز سے اجازت لیے بغیر ہسپتال سے روانہ ہو گئے تھے ، وہ مزید ہسپتال نہیں رہنا چاہتے۔

Loading X post…
Open original post on X

معروف وی لاگر وقار ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سروسز ہسپتال کے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نعمان ظفر، سجاد حسین کی طرف سے شہباز گل کے 23 دسمبر کو اپنے وی وی آئی پی روم سے غیر حاضر رہنے پر لکھے گئے خط کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: شہباز گل ہسپتال سے غائب کسی کو معلوم نہیں کہاں گئے!

Loading X post…
Open original post on X

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: ڈاکٹر شہباز گل ابھی بھی سروسز ہسپتال میں موجود اور زیر علاج ہیں! کل کچھ وقت کے لئے پرائیویٹ آرتھوپیڈک کے پاس معائنہ کروانے لے جایا گیا تھا، اس حوالے سے چلائی جانے والی خبریں محض پرپیگنڈا ہیں!

رجسٹرار میڈیکل یونٹ 2 نے مراسلے میں لکھا تھا کہ ہسپتال کی انتظامیہ کو شہباز گل کی ہسپتال سے غیرموجودگی کا نوٹس لے جبکہ سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ان کی غیرموجودگی بارے لاعلمی کا اظہار کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ہسپتال سے غیرموجود ہونے کے معاملے سے لاعلم ہوں۔
 
شہباز گل کو واپس امریکہ چلا جانا چاہیے۔ یہ ملک کسی عزت دار آدمی کے رہنے کے قابل نہیں چھوڑا گیا ۔
 
Last edited:
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late