سینئرتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو مشورہ دینا ہے کہ وہ مریم نواز کے جال سے بچیں ورنہ ان کا حال بھی یوسف رضا گیلانی جیسا ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے شہباز شریف صاحب سے کہنا ہے کہ آپ پہلی اور آخری بار وزیراعظم بنے ہیں، مریم نواز نے اپنے والد کو جیل سے نکال کر لندن بھجوادیا ہے تاہم آپ ان کے جال سے بچیں۔
ارشاد بھٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مریم نواز کے سکرپٹ پر نا چلیں ورنہ آپ کا انجام یوسف رضا گیلانی جیسا ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2011 میں جب میمو گیٹ اسکینڈل سامنے آیا تھا تو نواز شریف اور شہباز شریف یوسف رضا گیلانی سے کہتے تھے کہ زرداری کی بات نا مانو، عدلیہ کی بات مانو، عدلیہ آئین کی محافظ ہے اور ہم عدلیہ کی محافظ ہیں۔
سینئر صحافی نےکہا کہ تین رکنی بینچ کا شکریہ ، آپ نے نظریہ ضرورت دفن کیا، جسٹس منیر جیسا فیصلہ نہیں دیا، آئین کو سربلند کیا، عدلیہ کے خلاف ایک منظم مہم کو برداشت کیا، اپنی و اپنے خاندانوں کی کردار کشی اور تضحیک برداشت کی، پارلیمنٹ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بینچ کے فیصلے کا دباؤ برداشت کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15bhattimashwartoshehbaz.jpg
Advertisement





