شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بڑے بیٹے سلیمان شہباز کے بیرون ملک کاروباری حجم میں ہوشربا اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہم نیوز کی انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد شائع کردہ رپورٹ کے مطابق جب سے شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس ایک سال کے عرصے میں ان کے بیٹے سلیمان شہباز کے بیرون ملک کاروبار کے حجم میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ہم نیوز کے ہیڈ آف انویسٹی گیشن زاہد گشکوری کی جانب سے جب اس معاملے پر سلیمان شہباز کا ورژن جاننے کیلئے رابطہ کیا تو سلیمان شہباز نے موقف اپنایا کہ میں ایک کاروباری شخص ہوں، برطانیہ میں رہتا ہوں اور کوئی بھی قانونی کاروبار کرنے کا حق رکھتا ہوں۔
ہم نیوز کی تحقیقات کے دوران یوکے کمپنیز ہاؤس کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ سلیمان شہباز نے اپنے کاروباری پارٹنرز کے ساتھ مل کر 11 کمپنیاں قائم کیں، ان کمپنیوں کا مجموعی حجم 20 لاکھ پاؤنڈز ہے، سلیمان شہباز اور کے کاروباری پارٹنرز کے بیرون ملک کاروبار کا حجم 70کروڑ روپے ہے، ایک سال کے عرصے میں اس کاروبار میں 65کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد سلیمان شہباز کو جون کے مہینے میں عمر ریٹیل لمیٹڈ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا، اس کمپنی شیئر ہولڈرز کے فنڈز 3 لاکھ 19 ہزار پاؤنڈ ز ہیں،کمپنی کا مجموعی بزنس ٹرن اوور 13لاکھ 67 ہزار پاؤنڈز سے بھی زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ اپریل 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرار داد کے نتیجے میں حکومت سے نکال کر اپوزیشن کی 13 جماعتوں نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کروایا تھا۔