- Joined
- Mar 6, 2010
- Posts
- 17,203
- Reaction score
- 23,269
- Points
- 113
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بیرون ملک نہ جانے دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست وکیل امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی جس ڈی جی ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی لیکن انہیں باہر نہیں جانے دیا جا رہا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہباز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف نے بلیک لسٹ میں نام موجود ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
تاہم گزشتہ ہفتے بیرون ملک روانگی کے لیے جب شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن لیڈر واپس گھر روانہ ہوگئے۔
Source

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/QNggnwK/shehbazaaaaaaaaa.jpg