- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق 17 مئی سے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائی میں فتنہ الخوارج سے وابستہ 22 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شواہد سے یہ بھی ثابت ہوا کہ خوارج نے مقامی آبادی کو دھمکیوں اور جبر کے ذریعے اپنے زیراثر رکھا ہوا تھا۔ دہشتگرد محفوظ نقل و حرکت کیلئے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہے، تاہم معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا مؤثر محاصرہ کر رکھا ہے۔





