Advertisement

شریف خاندان کی لندن میں جائیداد، برطانوی ایجنسی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: شریف خاندان کی لندن میں کمپنیوں اور جائیداد کی تحقیقات کیلئے برطانیہ کی نیشنل کرائمز ایجنسی نے نیب پاکستان سے مل کر کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی اے چیف کی سربراہی میں دو رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

news-1511777995-2232.jpg


نیب حکام اور این سی اے ٹیم کے درمیان پاناما کیس سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ لندن سے آنے والی ٹیم ایف آئی اے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے خلاف تمام معلومات اور ریکارڈ بھی این سی اے کے ذریعے ہی پاکستان آئے گا۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔

Source
​