Advertisement

شریف خاندان کو شاہی خاندان ہونے کا مغالطہ لے ڈوبا

نہ تو مسلم لیگ نون کا پاکستان میں جمہوریت کی بحالی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی آمریت کے خلاف چلنے والی وکلاء تحریک سے . در حقیقت وکلا کے رہنماؤں اور جمہوریت کی بحالی کا سارا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہی جاتا ہے . جیسے ہی زرداری نے ڈکٹیٹر نے جان چھڑائی اور اقتدار عوام کے ہاتھ آیا شریف خاندان کو عوامی بالا دستی ایک انکھ نہیں بھائی . یہ اسٹبلشمنٹ کا ایجنڈا لے کر پارلیمنٹ کو غیر فعال بنا کر لونگ مارچ کرنے سڑکوں پر آ گۓ یوں عوام کی بالا دستی ختم ہو گئی اور اسٹبلشمنٹ کے لوچ کامیاب ہو گۓ. شریف خاندان کو حواریوں نے اسی مغالطے میں مبتلا کر دیا کہ بس اب پاکستان میں کچھ نہیں نہ زرداری اور نہ الطاف بس اب اس ملک کا بادشاہ اور شہنشاہ اور مختار کل شریف خاندان ہی ہے .

یہ جو چاہے کریں بے شک ائی پپیز میں اپنوں کو نوازیں یا ماڈل ٹاون قتل عام کریں انھیں کوئی نہیں پوچھے گا اگلے کئی سال کی پلاننگ کر کے اور اپنے پوتوں اور نواسوں کی شیر وانیاں سلوا کر شریف خاندان یہ ہی سمجھتا تھا کہ ان کی مغلیہ بادشاہت اگلے کئی سال تک پاکستان پر راج کرے گی

شریف خاندان پچھلے چار عشروں سے اسٹبلشمنٹ کی غلامی کرتا آیا ہے اسٹبلشمنٹ کے اشاروں پر جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کی دو حکومتیں گرائیں وہیں بذات خود اپنی حکومت آمریت کی جھولی میں ڈال کر ملک سے بھاگ گۓ. اسٹبلشمنٹ کے مہرے بن کر ہر دور میں انہوں نے عوامی راج کے خلاف کام کیا اور اس عمل سے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا .

کومتوں کی آنکھ مچولی اور اسٹبلشمنٹ کے سازشی اقدامات کی بدولت پاکستان کی پوری ایک نسل مستقبل سے محروم ہو گئی . ان سازشوں اور اختیار کی بالا دستی کے کھیل نے ملکی مسائل کو کبھی بھی موضوع بحث نہیں بننے دیا پکڑو اور مارو کے حالات میں ملک کے حالات بد سے بد تر ہو گۓ اور اس سارے کھیل کی زمہ داری شریف خاندان پر ہی آتی ہے جنہوں نے چھانگا مانگا سازش سے لے کر میمو سازش تک اسٹبلشمنٹ کی غلامی کی اور سازشوں میں بھر پور حصہ ڈالا

شریف خاندان کی اسٹبلشمنٹ کی غلامی نے پاکستان میں عوامی نمائندوں کے اختیار کو تقریبا ختم کر دیا اور اسٹبلشمنٹ کو فتح یاب کروانے کے بعد یہ بذات خود شاہی خاندان بننے چلے تھے لیکن اپنے گرووں کے سامنے آنکھ کیسے اونچی کرتے . اب اس با اختیار ہونے کا جو زعم تھا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے . آج بھی ان کی نوٹنکی ختم نہیں ہو رہی آج بھی یہ حقیق سے بے خبر ہو کر اپنا شمار انقلابیوں میں یا بھٹو خاندان کے ساتھ کر رہے ہیں . یہ لوگ حکومتی بدمعاشی کا استعمال کر کے بیس بیس حکومتی گاڑیوں میں نیب کے سامنے پیش ہو کر اسے دباؤ میں لانا چاہ رہے ہیں اور دوسری طرف انقلابی ہونے کے دعویدار بھی ہیں حکومتی وسائل پر ان کی تشہیری مہمیں چل رہی ہیں

لیکن جیسے ہی حکومتی ختم ہو گی ان کو کوئی نہیں پوچھے گا . جیل میں ان کا انقلاب ٹھندہ پڑ جاۓ گا اور عدلیہ کی توہین پر انھیں مزید سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے . بہت سے لوگ انجام سے بے خبر ہو کر اپنی خواہشات کو ہی حقیقت سمجھتے ہیں لیکن جب اصل انجام کا سامنا ہوتا ہے تو ان کی آنکھیں کھلتی ہیں جیسے مغل شاہی خاندان نشان عبرت بن گیا تھا ویسا ہی انجام اس شریف خاندان کا ہو گا لیکن جو مغالطہ ان کو ہے کہ یہ پاکستان کے لیے نا گزیر ہیں ان کو مروا دے گا
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اپکا تو بن بلاے بھانڈ جیسا *ال ہے۔ جس کی تعریف کرنا چاہتے ہو اسی سے ہی گالیاں پڑتی ہیں۔

عمران خان کا نمبر لگے گا تو پتا لگ جاۓ گا کون بھانڈ ہے
 
تو اپ امید سے ہیں کہ عمران خان کا نمبر بھی لگے گا؟؟؟


عمران خان کا بھی نا اہلی اور جیل کا نمبر لگے گا
 
تو اپ امید سے ہیں کہ عمران خان کا نمبر بھی لگے گا؟؟؟



یہ تو جیل جائے گا،یہ مچھ جیل جائے گا،اڈیالہ جیل جائے گا
یہ تو جیل جائے گا


​