تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ میرے اور علی امین کے درمیان کوئی تیسرا بندہ اختلافات پیدا کرنا چاہتا ہے۔
نجی چینل کے شو میں جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہو کہ میرے اور علی امین یا ہماری پارٹی کے بیچ میں غلط فہمیاں چلتی رہیں اسی لیے یہ کسی کو ملنے دیتے ہیں کسی کو نہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی جو پوزیشن ہے وہ عمران خان کی وجہ سے ہے۔ اگر عمران خان چینج کرے گا تو پھر ممکن تو نہیں وہ اپنے پوزیشن پر رہے
https://twitter.com/x/status/1887568751731818823
ان کا کہنا تھا کہ مجھے صرف عمران خان کی بیک سپورٹ چاہیے،ہمیں وسائل، پیسہ نہیں چاہیے، 8 فروری کو لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نکلیں گے اور صوابی جلسے میں پہنچیں گے،8 فروری کو خیبرپختونخوا کی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1887579235163742325
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ اگر عمران خان حکم دے دے تو ہم خیبرپختونخوا کی طرف آنے والے تمام راستے بند کردیں گے اور وہاں مسلسل دھرنے دیں گے