کراچی کے علاقے کشمیر روڈ کے قریب پر ڈکیتی کے دوران ماں اور بہن کے سامنے نوبیاہتا نوجوان شاہ رخ کوقتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مارلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں کشمیر روڈ کے قریب ایک گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزم کی فائرنگ سے نوبیاتا نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ماں اور بیٹی رکشہ میں گھر کے باہر پہنچتی ہیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم انہیں گن پوائنٹ پر گھیر لیتا ہے۔ اس دوران ایک خاتون نے گھر کی گھنٹی بجائی، رکشہ ڈرائیور اس موقع پر فرار ہوجاتا ہے جبکہ ڈاکو ایک خاتون سے سامان بٹورنے میں مصروف ہوتا ہے۔
اتنے میں خاتون کا بیٹا شاہ رخ اچانک دروازہ کھول کر باہر نکلتا ہے اور ڈاکو کی جانب لپکتا ہے۔ یہ دیکھ کر ملزم اس پر فائر کرکے موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔
سی سی ٹی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے خود کو گولی مار کرلی، ملزم کی شناخت علی فرزند جعفری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پولیس اہلکار تھا۔
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم فرزند جعفری کے جرائم کی ایک طویل فہرست تھی جس کے باوجود وہ پولیس کی نوکری جاری رکھے ہوئے تھا۔ فرزند کو12 سالہ پولیس سروس میں 10 شوکاز نوٹس ملے۔2019 میں ملزم کو اسلحہ اور منشیات کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
فرزند کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی کے 10 مقدمات بھی درج تھے۔ 2020 میں ایک گھر میں غیر قانونی طور پر چھاپہ مار کر زیورات اور نقدی بھی چرائی۔ ان سب جرائم کے باوجود ملزم ضمانت پر رہا ہو جاتا اور دوبارہ پولیس کی نوکری پہن کر جرائم کرنے سڑکوں پر آجاتا۔
شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی جہانزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں صورت شناس ایک ملزم کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم اسپتال سے لوٹنے والی بہن اور والدہ کے رکشے کے پیچھے گھر تک آیا اور رکشے سے اترنے پر ان سے لوٹ مار کی۔
تاہم اب ملزم کی خود کشی کی خبر پر مقتول کے بھائی جہانزیب کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ میرے بھائی کے قاتل نے خود کشی کی، 2 روز قبل ایس ایس پی نے ملزم کی تصویر بھیجی اور شک کا اظہار کیا تھا، میری والدہ اور بہن نے اسے فوری شناخت کرلیا تھا۔
جہانزیب کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے کچھ افسران کی جانب سے بلکل تعاون نہیں کیا گیا، بھائی جہانزیب شاہ رخ کے قتل کے باوجود پولیس پٹرولنگ نہیں ہو رہی، پولیس اہلکار عوام کی حفاظت کے بجائے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہوتے ہیں، اعلیٰ حکام پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کا احتساب کریں۔
کراچی کے علاقے کشمیر روڈ کے قریب پر ڈکیتی کے دوران ماں اور بہن کے سامنے نوبیاہتا نوجوان شاہ رخ کوقتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مارلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں کشمیر روڈ کے قریب ایک گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزم کی فائرنگ سے نوبیاتا نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ماں اور بیٹی رکشہ میں گھر کے باہر پہنچتی ہیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار ملزم انہیں گن پوائنٹ پر گھیر لیتا ہے۔ اس دوران ایک خاتون نے گھر کی گھنٹی بجائی، رکشہ ڈرائیور اس موقع پر فرار ہوجاتا ہے جبکہ ڈاکو ایک خاتون سے سامان بٹورنے میں مصروف ہوتا ہے۔
اتنے میں خاتون کا بیٹا شاہ رخ اچانک دروازہ کھول کر باہر نکلتا ہے اور ڈاکو کی جانب لپکتا ہے۔ یہ دیکھ کر ملزم اس پر فائر کرکے موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔
سی سی ٹی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے خود کو گولی مار کرلی، ملزم کی شناخت علی فرزند جعفری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پولیس اہلکار تھا۔
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم فرزند جعفری کے جرائم کی ایک طویل فہرست تھی جس کے باوجود وہ پولیس کی نوکری جاری رکھے ہوئے تھا۔ فرزند کو12 سالہ پولیس سروس میں 10 شوکاز نوٹس ملے۔2019 میں ملزم کو اسلحہ اور منشیات کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
فرزند کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی کے 10 مقدمات بھی درج تھے۔ 2020 میں ایک گھر میں غیر قانونی طور پر چھاپہ مار کر زیورات اور نقدی بھی چرائی۔ ان سب جرائم کے باوجود ملزم ضمانت پر رہا ہو جاتا اور دوبارہ پولیس کی نوکری پہن کر جرائم کرنے سڑکوں پر آجاتا۔
شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی جہانزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں صورت شناس ایک ملزم کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم اسپتال سے لوٹنے والی بہن اور والدہ کے رکشے کے پیچھے گھر تک آیا اور رکشے سے اترنے پر ان سے لوٹ مار کی۔
??