Advertisement

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑوکےکاغذات نامزدگی مسترد


Euz0UjyUYAMW9OK


الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کیلئے سندھ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی جس میں ٹریبونل نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوئے ہیں۔

ٹریبونل نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے، ان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے ۔

اس سے قبل سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے وکیل حیدر وحید نے الیکشن ٹریبونل میں کہا کہ ان کے خلاف اپیل ناقابل سماعت ہے، الیکشن قوانین کے مطابق اپیل کنندہ کی اپیل کو سنا بھی نہیں جاسکتا، سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل کرنے والے مصطفیٰ میمن خود امیدوار بھی نہیں ہیں۔

وکیل سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ میرے مؤکل پاکستان انجینئرنگ کونسل سے لائسنس یافتہ انجینئر ہیں، تعلیم یافتہ شخص ہی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹ انتخابات کا امیدوار ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 16 سالہ تعلیم اور 20 سالہ تجریہ ہو تو امیدوار ٹیکنوکریٹ کی نشست پر حصہ لے سکتا ہے،سیف اللہ ابڑو کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او ہیں۔

سیف اللہ ابڑو کے وکیل حیدر وحید نے کہا کہ جس پروجیکٹ پر نیب تحقیقات کا الزام لگایا گیا ہے وہ سیف اللہ ابڑو کیخلاف نہیں، سیف اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل ہوچکے ہیں، جبکہ ان کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

وکیل حیدر وحید نے بتایا کہ انکم ٹیکس ریکارڈ کے مطابق 110 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے،اتنی آمدنی ہوگی تو 2018 ء کے مقابلے میں اثاثے بڑھیں گے۔

اس موقع پر وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف ملتان اور سکھر میں نیب تحقیقات جاری ہے،جس پر جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ یہ تو سیف اللہ کے وکیل نے بھی تسلیم کیا ہے۔

مصطفیٰ میمن کے وکیل رشید اے رضوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹھیکیدار کو ٹیکنو کریٹ کا امیدوار تسلیم کریں گے تو کل سینیٹ ٹھیکیداروں سے بھری ہوئی ہوگی،جس پرکمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

​
 
Advertisement
پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے وکیل حیدر وحید معروف اینکر ہیں اور مریم نواز شریف کے وکیل بھی ہیں ​
 
الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔


سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے سیف اللہ ابڑو کی تعلیمی اسناد اور کاروباری تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔


غلام مصطفی میمن کے وکیل رشید اے رضوی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ان لوگوں نے ٹھیکدار کو ٹیکنوکریٹ بنا دیا، سیف اللہ ابڑو کیخلاف کریمنل کیس بھی درج ہیں، اس نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور اس کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا، 2018 اور 2021 گوشواروں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، ہم نے اس کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا لیکن ریٹرنگ افسر نے سنے بغیر ہی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے، لہذا ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔
​
​
2146363-saifullahabro-1613974881-467-640x480.gif



حیدر وحید ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ سیف اللہ ابڑو کیخلاف کوئی سنگین کیس نہیں، نیب ریفرنس میں نام ای سی ایل سے نکالا جاچکا، وہ انجینئر اور اسی شعبے میں کنسٹرکشن کر رہے ہیں، اثاثے بڑھے تو قانون کے عین مطابق بڑھے۔


رشید اے رضوی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ٹھیکیداروں کو ٹیکنوکریٹ میں شامل نہیں کر سکتے، ایسے تو کل سینیٹ ٹھیکداروں سے بھری ہوگی۔ حیدر وحید ایڈوکیٹ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نے 20 سالوں میں 30 پروجیکٹ مکمل کیے، 30 پروجیکٹ بنانا نیشنل کامیابی ہیں۔


الیکشن ٹربیونل نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
​
 
Advertisement
مجھے اس سے کوئی ہمدردی نہیں لیکن جب ہی آئی اے کے لوڈرز کئی سالوں تک سینٹر بن سکتے ہیں تو ٹھیکیدار کیوں نہیں۔۔؟