پاکستان میں بدتری سیلاب سےہونے والی تباہ کاریوں پر پڑوسی ممالک کے سربراہان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہونے والی افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کے نام جذبہ خیر سگالی کا پیغام جاری کیااور کہا کہ چین پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا، ہم یقین رکھتےہیں کہ پاکستان عوام اور حکومت مشترکہ جدوجہد سے اس سیلاب کی تباہی پرقابو پالیں گے۔
دوسری جانب پڑوسی ملک بھارت کے سربراہ نریندر مودی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر دکھ ہوا، ہم متاثرین، زخمی اور قدرتی آفت کی تباہ کاریوں میں اپنی جانیں کھونےوالوں کےخاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xنریندر مودی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی زندگیوں کو جلد بحال کرکے معمول کی طرف لایا جائےگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arif-alvie11.jpg
Advertisement





