اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سیلاب متاثرین نے نعرے بازی کرکے واپس جانے پر مجبور کردیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی شکارپور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچےجہاں سیلاب متاثرین نے انہیں گھیر لیا اور نعرے بازی شروع کردی۔
منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرین آغاسراج درانی کو واپس چلے جانے کا کہتے رہے،متاثرین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمیں ٹینٹس نہیں دیئے ، ہماری خواتین اور بچوں نے کھلے آسمان کے نیچے رات گزاری ہے۔
آغا سراج درانی نے بجائے متاثرین کو ٹھنڈا کرنے کےانہیں جواب دیا کہ یہ آپ نہیں بلکہ کوئی اور بول رہا ہے،متاثرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کو دیکھتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی اپنی گاڑی میں سوار ہوکر واپس روانہ ہوگئے۔
اس معاملے پر خبررساں ادارےسےگفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ میں گزشتہ روز شکارپور کے علاقے بڈے میں سیلاب متاثرین کی داد رسی کیلئے گیا تھا مگر سیاسی مخالفین نے نعرے بازی شروع کردی جس کی وجہ سے میں واپس آگیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/siraj11-11.jpg
Advertisement





