Advertisement

سیاسی اختلاف یا علمی رد؟ غامدی صاحب پر قیصر احمد راجہ کی تنقید کا جواب

​

قیصر احمد راجہ صاحب، جو کئی میدانوں میں عظمیٰ رومی کے سامنے خود بری طرح پٹ چکے ہیں، اب غامدی صاحب پر زیادہ تر ان کے سیاسی تجزیات کی بنیاد پر حملہ آور ہیں۔ یہ طرز خود اس بات کی علامت ہے کہ دینی استدلال کے میدان میں وہ غامدی صاحب کے علمی مقدمے کا براہ راست جواب دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ جاوید احمد غامدی کوئی سیاست دان، فوجی تجزیہ نگار یا پیشہ ور مؤرخ نہیں ہیں۔ وہ ایک دینی مفکر اور قرآن و سنت کے عالم ہیں جن کی اصل دعوت یہ ہے کہ دین کو اس کے بنیادی مآخذ سے سمجھا جائے۔ کسی شخص کی سیاسی رائے درست یا غلط ہو سکتی ہے، مگر اس کی بنیاد پر اس کی پوری علمی خدمات یا دینی فکر کو رد کر دینا علمی دیانت نہیں کہلا سکتا۔

غامدی صاحب کی پوری دعوت کا مرکز ابتدا ہی سے تزکیۂ نفس، اخلاقی اصلاح اور الله کے سامنے جواب دہی رہا ہے۔ قرآن مجید بھی انسان کی کامیابی کو اسی سے وابستہ کرتا ہے۔

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا (الشمس 91:9)۔
بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنی روح کو پاک کر لیا

وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّاهَا (الشمس 91:10)۔
اوربے شک وہ غارت ہوا جس نے اس کو آلودہ کر لیا

اس لیے اگر وہ انسان کی اخلاقی تطہیر، نفس کی پاکیزگی اور امت کی شہادتِ حق کی بات کرتے ہیں تو یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ قرآن ہی کی دعوت ہے۔ دین کو محض سیاسی غلبے یا ریاستی طاقت تک محدود کر دینا خود دین کے وسیع تصور کو محدود کرنا ہے۔

قیصر صاحب یہ تاثر دیتے ہیں کہ غامدی صاحب نے مشرف دور میں اچانک اپنا مؤقف بدلا۔ حالانکہ غامدی صاحب کی پرانی تحریریں، دروس اور “میزان” جیسی کتابیں اس سے کئی سال پہلے کی ہیں اور ان میں بھی یہی اصولی فکر موجود ہے۔ وہ ہمیشہ یہ کہتے آئے ہیں کہ دین کا اصل مقصد انسان کو الله کے سامنے بندگی پر آمادہ کرنا ہے، نہ کہ ہر حال میں سیاسی انقلاب برپا کرنا۔ قرآن نے بھی نبی صلى الله عليه وسلم کی بعثت کا بنیادی مقصد یہ بیان کیا ہے۔

ُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ (الجمعۃ 62:2)۔
وہی ہے جس نے ان پڑھوں میں ایک رسول انہیں میں سے مبعوث فرمایا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اور بے شک وہ اس سے پہلے صریح گمراہی میں تھے

یہ کہنا بھی درست نہیں کہ غامدی صاحب “لبرلزم بیچتے” رہے ہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا کسی دینی عالم کا یہ کہنا کہ مذہب میں جبر نہیں ہونا چاہیے، اقلیتوں کے عبادت گاہوں کا احترام ہونا چاہیے، یا دنیا کے ساتھ انصاف اور اخلاق کے اصولوں پر تعلق ہونا چاہیے، محض اس وجہ سے “لبرلزم” بن جاتا ہے کہ مغرب بھی بعض اوقات انہی اصولوں کی بات کرتا ہے؟ قرآن تو خود کہتا ہے۔

لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرۃ 2:256)۔
دین کے معاملے میں زبردستی نہیں ہے

اسی طرح فرمایا۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ ۖ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَىٰ أَلَّا تَعْدِلُوا ۚ اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (المائدۃ 5:8)۔
اے ایمان والو! الله کے واسطے انصاف کی گواہی دینے کے لیے کھڑے ہو جاؤ اور کسی قوم کی دشمنی کا باعث انصاف کو ہر گز نہ چھوڑو انصاف کرو یہی بات تقویٰ کے زیادہ نزدیک ہے اور الله سے ڈرتے رہو جو کچھ تم کرتے ہو بے شک الله اس سے خبردارہےشک وہ اس سے پہلے صریح گمراہی میں تھے

اگر ایک مسلمان عالم انہی اصولوں کو بیان کرے تو اسے “مغرب کا ایجنڈا” کہنا محض جذباتی الزام ہے۔

مسجد اقصیٰ کے حوالے سے غامدی صاحب کی رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، لیکن اسے یہود نوازی یا دین دشمنی کہنا دیانت نہیں۔ ان کا اصل نکتہ تاریخی اور فقہی نوعیت کا ہے کہ قرآن میں جس “المسجد الأقصى” کا ذکر ہے، وہ بعد کی تعمیرات اور موجودہ مذہبی سیاست سے الگ ایک بحث ہے۔ اس علمی رائے سے اختلاف ممکن ہے، مگر علمی اختلاف کو غداری یا دین فروشی کہنا خود علمی اخلاقیات کے خلاف ہے۔

اسی طرح ایران، امریکہ یا غزہ کے بارے میں ان کے سیاسی تجزیات سے ہر شخص متفق ہونا ضروری نہیں۔ خود صحابہ کرام رضی الله عنہم کے درمیان بھی سیاسی معاملات میں اختلافات ہوئے۔ لیکن کسی سیاسی تجزیے کی بنیاد پر کسی عالم کی پوری دینی فکر کو “رینڈ کارپوریشن” سے جوڑ دینا ایک سنجیدہ علمی رویہ نہیں۔ قرآن تو بار بار ہمیں گمان اور بہتان سے بچنے کی تعلیم دیتا ہے۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (الحجرات 49:12)۔
اے ایمان والو بہت سی بدگمانیوں سے بچتے رہو کیوں کہ بعض گمان تو گناہ ہیں اور ٹٹول بھی نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی سے غیبت کیا کرے کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے سواس کو توتم ناپسند کرتے ہو اور الله سے ڈرو بے شک الله بڑا توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم والا ہے

قیصر صاحب بار بار “آرتھوڈوکسی” اور “روایت” کی بات کرتے ہیں، مگر اسلام میں اصل حجت قرآن اور سنت ہیں، نہ کہ محض تاریخی تسلسل۔ اگر صرف تاریخی تسلسل ہی حق کی دلیل ہوتا تو انبیاء علیہم السلام کی دعوتیں کبھی قبول نہ ہوتیں، کیونکہ وہ ہمیشہ غالب روایت کے مقابلے میں اٹھیں۔ قرآن خود انسان کو تدبر اور تعقل کی دعوت دیتا ہے۔

أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ ۚ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا (النساء 4:82)۔
کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے اور اگر یہ قرآن سوائے الله کے کسی اور کی طرف سے ہوتا تو وہ اس میں بہت اختلاف پاتے

لہٰذا اگر کوئی عالم روایتی آراء پر سوال اٹھاتا ہے اور قرآن و سنت سے استدلال کرتا ہے تو اس کا جواب بھی دلیل سے دیا جانا چاہیے، نہ کہ طنز، لیبلنگ اور شخصی حملوں سے۔

غامدی صاحب پر یہ اعتراض بھی کیا جاتا ہے کہ وہ حدیث کا انکار کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ سنت اور حدیث میں فرق واضح کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک دین کا مستقل اور لازمی حصہ وہ سنت ہے جو امت کے عملی تواتر سے منتقل ہوئی ہے، جبکہ احادیث دین کے فہم اور تاریخ کا قیمتی ریکارڈ ہیں جنہیں اصولِ تحقیق کے مطابق سمجھا جاتا ہے۔ یہ موقف نیا نہیں بلکہ محدثین اور اصولیین کی علمی روایت میں اس کی بنیادیں موجود ہیں۔

جہاں تک “جہاد” اور “جابر سلطان” والی بحث ہے، تو غامدی صاحب کا مؤقف یہ ہے کہ موجودہ دور کی جنگیں زیادہ تر ریاستوں، عالمی سیاست اور طاقت کے توازن کی جنگیں ہیں، انہیں ہر وقت دینی جہاد قرار دینا درست نہیں۔ قرآن نے قتال کی اجازت بھی ظلم کے خاتمے اور دفاع کے اصول پر دی ہے۔

وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (البقرۃ 2:190)۔
اور الله کی راہ میں ان سے لڑو جوتم سے لڑیں اور زیادتی نہ کرو بے شک الله زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

اس لیے ہر سیاسی تنازعے کو مذہبی جنگ بنا دینا خود قرآن کے مزاج کے خلاف ہو سکتا ہے۔

قیصر صاحب کی گفتگو میں ایک نمایاں چیز مسلسل شخصی حملے، تمسخر اور نیتوں پر فیصلے ہیں۔ کسی کو “سپائن لیس”، “پروجیکٹ”، “چورن فروش” یا “فتنہ” کہنا علمی منہج نہیں۔ قرآن نے اختلاف میں بھی اخلاق سکھایا ہے۔

ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ ۖ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ (النحل 16:125)۔
اپنے رب کے راستے کی طرف دانشمندی اور عمدہ نصیحت سے بلا اور ان سے پسندیدہ طریقہ سے بحث کر بے شک تیرا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بھٹکا ہوا ہے اور ہدایت یافتہ کو بھی خوب جانتا ہےاور الله کی راہ میں ان سے لڑو جوتم سے لڑیں اور زیادتی نہ کرو بے شک الله زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

بدقسمتی سے ہمارے ہاں اب علمی اختلاف کم اور کردار کشی زیادہ ہو گئی ہے۔

غامدی صاحب کی فکر سے اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ ان کی بعض آراء سے شدید اختلاف بھی کیا جا سکتا ہے۔ مگر یہ کہنا کہ ان کی پوری علمی روایت “ختم ہو گئی” یا اسلامی تاریخ میں ان کا کوئی مقام نہیں ہوگا، یہ فیصلہ تاریخ کرتی ہے، یوٹیوب تبصرہ نگار نہیں۔ دنیا میں بڑے بڑے علماء پر اپنے زمانے میں سخت تنقید ہوئی، مگر ان کے علمی کام بعد میں قدر کی نگاہ سے دیکھے گئے۔ اصل چیز یہ ہے کہ گفتگو دلیل، اخلاق اور انصاف کے ساتھ ہو، نہ کہ جذباتی نعروں اور سیاسی لیبلوں کے ساتھ۔​
 
Last edited:
Advertisement
Advertisement
As per Ghamidi, Allah has made two places sacred for Himself. Does it make any sense? Pakistani1947

الله تعالیٰ نے دو مخصوص علاقوں کو اپنے لیے خاص کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے، یہ کوئی بے معنٰی بات نہیں بلکہ اس کی حکمت واضح طور پر قرآن مجید میں بیان ہوئی ہے۔ الله رب العزت نے انسانی تاریخ کے ایک خاص مرحلے میں بعض جگہوں کو اپنی رسالت اور توحید کے لیے مخصوص کر لیا تاکہ وہاں دین کی بنیاد مضبوط ہو اور پھر وہاں سے پوری دنیا میں پھیلے۔
اس سلسلے میں قرآن مجید سرزمین فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے اسے الارض المقدسہ کہتا ہے۔

يَا قَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا عَلَىٰ أَدْبَارِكُمْ فَتَنقَلِبُوا خَاسِرِينَ (المائدۃ 5:21)۔
اے میری قوم اس پاک زمین میں داخل ہو جاؤ جو الله نے تمہارے لیے مقرر کر دی اور پیچھے نہ ہٹو ورنہ نقصان میں جا پڑو گے

یہ مقدس زمین انبیاء علیہم السلام کی بعثت کا مرکز رہی۔ جب بنی اسرائیل نے وہاں الله کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تو انہیں اس سرزمین سے نکال دیا گیا۔ بعد ازاں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی بعثت کے بعد وہ امانت بنی اسماعیل کو منتقل ہو گئی۔
جزیرہ نما عرب کے بارے میں بھی الله تعالیٰ کا یہی فیصلہ تھا۔ اسی وجہ سے نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی بعثت یہاں ہوئی اور اتمام حجت کے بعد مشرکین عرب کے لیے یہ حکم نازل ہوا کہ:۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَـٰذَا ۚ وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ إِن شَاءَ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
(التوبۃ 9:28)۔
اے ایمان والو! مشرک تو پلید ہیں سو اس برس کے بعد مسجد حرام کے نزدیک نہ آنے پائیں اور اگر تم تنگدستی سے ڈرتے ہو تو آئندہ اگر الله چاہے تمہیں اپنے فضل سے غنی کر دے گا بے شک الله جاننے والا حکمت والا ہے

یہ حکم صرف اس وقت کے مشرکین عرب کے لیے تھا مگر اس کے پیچھے الله کا وہ مستقل فیصلہ کارفرما ہے جس کے تحت یہ علاقہ توحید کا مرکز بنا دیا گیا۔
یہ دونوں فیصلے الله کی سنت ہیں جو اس کی حکمت پر مبنی ہیں۔ الله تعالیٰ جب کسی قوم کو امانت دیتا ہے تو اس کے ساتھ ذمہ داری بھی دیتا ہے۔ اگر وہ ذمہ داری ادا نہ کی جائے تو امانت واپس لے لی جاتی ہے جیسا کہ بنی اسرائیل کے ساتھ ہوا۔ اسی طرح اگر بنی اسماعیل بھی اس فیصلے کی خلاف ورزی کریں تو نتیجہ مختلف نہیں ہوگا۔
یہ بات بالکل معقول ہے کہ الله تعالیٰ اپنے دین کی حفاظت اور اس کی اشاعت کے لیے مخصوص مراکز قائم کرے۔ جیسے وہ ایک خاص زمانے میں ایک خاص شخص کو نبی بنا کر بھیجتا ہے، ویسے ہی ایک خاص علاقے کو بھی اپنے لیے مخصوص کر لیتا ہے۔ اس میں الله کی ربوبیت اور اس کی تدبیر کا اظہار ہے، نہ کہ کوئی بے معنٰی بات۔ قرآن مجید ہمیں بار بار بتاتا ہے کہ الله جو چاہے کرتا ہے اور اس کے فیصلے حکمت سے خالی نہیں ہوتے۔​
 
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَـٰذَا ۚ وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ إِن شَاءَ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (التوبۃ 9:28)۔

Aik second kay liaay maan layta hoon kay tarjma sahih kiya haay laykin phir bhi iss tarjama say yea kahin sabat nahi hota kay Allah nay koi jaga apnay liay maksoos ki ho.
Itni bari kayanat ka malik kiyon kisi jaga zameen per apnay liay maksoos karay gaa? Koi logic nahi hay...
 
Aik second kay liaay maan layta hoon kay tarjma sahih kiya haay laykin phir bhi iss tarjama say yea kahin sabat nahi hota kay Allah nay koi jaga apnay liay maksoos ki ho.
Itni bari kayanat ka malik kiyon kisi jaga zameen per apnay liay maksoos karay gaa? Koi logic nahi hay...​
الله تعالیٰ کا کسی جگہ کو اپنے لیے خاص کرنا کوئی بے منطق بات نہیں بلکہ اس کی حکمت اور منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ ہم الله کو صرف آسمانوں کا مالک نہیں سمجھتے بلکہ زمین کے بھی مالک مانتے ہیں۔ جب وہ چاہے تو اپنے دین کی اشاعت اور حفاظت کے لیے مخصوص مراکز قائم کر لیتا ہے۔
قرآن مجید صاف صاف بتاتا ہے کہ الله نے بعض علاقوں کو الارض المقدسہ قرار دیا ہے۔

يَا قَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا عَلَىٰ أَدْبَارِكُمْ فَتَنقَلِبُوا خَاسِرِينَ (المائدۃ 5:21)۔
اے میری قوم اس پاک زمین میں داخل ہو جاؤ جو الله نے تمہارے لیے مقرر کر دی اور پیچھے نہ ہٹو ورنہ نقصان میں جا پڑو گے

یہ صرف نام کی بات نہیں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ الله نے ان خطوں کو اپنے خاص فیصلے کے تحت انسانوں کے لیے نہیں بلکہ اپنے دین کے لیے مخصوص کر لیا۔ جیسے وہ ایک خاص زمانے میں ایک خاص شخص کو نبی بنا کر بھیجتا ہے ویسے ہی ایک خاص علاقے کو بھی اپنے پیغام کے مرکز کے طور پر چنتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ الله کا طریقہ کار تدریجی اور منظم ہے۔ وہ پوری کائنات کا مالک ہونے کے باوجود انسانی تاریخ میں اپنے رسولوں کے ذریعے ایک مخصوص جگہ سے کام شروع کرتا ہے تاکہ وہاں توحید کی بنیاد مضبوط ہو اور پھر وہاں سے پوری دنیا میں پھیلے۔ نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی بعثت جزیرہ نما عرب میں اسی لیے ہوئی۔ اتمام حجت کے بعد مشرکین کے لیے حکم نازل ہوا کہ:۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَـٰذَا ۚ وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ إِن شَاءَ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
(التوبۃ 9:28)۔
اے ایمان والو! مشرک تو پلید ہیں سو اس برس کے بعد مسجد حرام کے نزدیک نہ آنے پائیں اور اگر تم تنگدستی سے ڈرتے ہو تو آئندہ اگر الله چاہے تمہیں اپنے فضل سے غنی کر دے گا بے شک الله جاننے والا حکمت والا ہے۔

یہ حکم اسی الہی فیصلے کی ایک شکل ہے۔

آپ کا سوال کہ اتنی بڑی کائنات کا مالک کیوں کسی چھوٹی سی جگہ کو خاص کرے گا تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ الله کی ربوبیت کا تقاضا ہے۔ وہ جو چاہے کرتا ہے اور اس کے فیصلے حکمت سے خالی نہیں ہوتے۔ جیسے ایک بادشاہ اپنے پورے ملک کا مالک ہونے کے باوجود اپنے دربار کو ایک مخصوص محل میں قائم کرتا ہے ویسے ہی الله نے اپنے دین کے لیے مخصوص مراکز قائم کیے۔ فلسطین اور عرب کی سرزمین اسی الہی منصوبے کا حصہ ہیں۔
یہ طریقہ الله کی تدبیر کا حصہ ہے کہ وہ اپنے پیغام کو منظم طور پر ایک مخصوص جگہ سے شروع کرتا ہے تاکہ توحید وہاں مضبوط بنیاد پکڑے اور پھر پوری دنیا میں پھیلے۔ یہ کوئی بے منطق بات نہیں بلکہ اس کی واضح حکمت ہے۔
یہ بات بالکل منطقی ہے کہ الله اپنے پیغام کو منظم طریقے سے دنیا تک پہنچائے۔ اگر وہ ہر جگہ ایک ساتھ کام کرتا تو انسانی آزادی اور امتحان کا مفہوم ہی ختم ہو جاتا۔ اس لیے وہ مخصوص جگہوں اور مخصوص لوگوں کو منتخب کرتا ہے۔ جب بنی اسرائیل نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی تو ان سے امانت واپس لے لی گئی۔ اب بنی اسماعیل کے پاس ہے۔ اگر وہ بھی خلاف ورزی کریں گے تو نتیجہ اللہ کے قانون کے مطابق وہی ہوگا۔​
 
Waysay tou tarjama may ghaltiaan hain laykin agar issi tarjamay ko lay kar chalain tou in ayat say yea sabat nahi hota kay Allah nay koi jaga apnay liay makhsoos ki ho. Pata nahi tarjama parh kar bhi yea itni si baat samjh kiyon nahi aa rahi.
 
Waysay tou tarjama may ghaltiaan hain laykin agar issi tarjamay ko lay kar chalain tou in ayat say yea sabat nahi hota kay Allah nay koi jaga apnay liay makhsoos ki ho. Pata nahi tarjama parh kar bhi yea itni si baat samjh kiyon nahi aa rahi.​
الله تعالیٰ نے کسی جگہ کو اپنے لیے خاص کرنے کا فیصلہ دراصل انسانیت کی ہدایت اور دین کی منظم اشاعت کے لیے کیا ہے۔ غامدی صاحب کی بات کا اصل مفہوم بھی یہی ہے کہ الله پوری کائنات کا مالک ہونے کے باوجود اپنے پیغام کو ایک مخصوص مرکز سے شروع کرتا ہے تاکہ توحید کی بنیاد وہاں مضبوط ہو اور پھر وہاں سے پوری دنیا تک پھیلے۔ یہ الله کی ذات کے لیے نہیں بلکہ انسانوں کی رہنمائی کے لیے ہے۔
مجھے آپ کی رائے سے مکمل اتفاق ہے۔ غامدی صاحب کی بات اگر اس انداز میں پیش کی جائے کہ "الله نے انسانیت کی بھلائی کے لیے ایک جگہ منتخب کی تاکہ اپنا رسول بھیجے اور وہاں سے دین کا پیغام دنیا بھر میں پہنچے" تو لوگوں کے ذہن میں کم الجھن پیدا ہوتی۔ اصل میں الله کو کسی جگہ کی ذاتی ضرورت نہیں۔ وہ تو سارے عالم کا رب ہے۔ اس نے صرف اپنے منصوبۂ ہدایت کے تحت مخصوص مراکز قائم کیے ہیں۔
قرآن مجید میں فلسطین کو الارض المقدسہ (المائدۃ 5:21) کہا گیا ہے۔

يَا قَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا عَلَىٰ أَدْبَارِكُمْ فَتَنقَلِبُوا خَاسِرِينَ
(المائدۃ 5:21)۔
اے میری قوم اس پاک زمین میں داخل ہو جاؤ جو الله نے تمہارے لیے مقرر کر دی اور پیچھے نہ ہٹو ورنہ نقصان میں جا پڑو گے

یہ خطہ انبیاء علیہم السلام کی بعثت کے لیے منتخب کیا گیا۔ جب بنی اسرائیل نے ذمہ داری ادا نہ کی تو یہ امانت بنی اسماعیل کو منتقل ہو گئی۔ جزیرہ نما عرب میں نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی بعثت ہوئی اور اتمام حجت کے بعد مشرکین کے لیے حکم آیا کہ:۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَـٰذَا ۚ وَإِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةً فَسَوْفَ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ إِن شَاءَ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
(التوبۃ 9:28)۔
اے ایمان والو! مشرک تو پلید ہیں سو اس برس کے بعد مسجد حرام کے نزدیک نہ آنے پائیں اور اگر تم تنگدستی سے ڈرتے ہو تو آئندہ اگر الله چاہے تمہیں اپنے فضل سے غنی کر دے گا بے شک الله جاننے والا حکمت والا ہے۔

یہ سب الله کے اسی الہی منصوبے کی شکلیں ہیں جو انسانیت کی فلاح کے لیے ہیں۔
الله کی ربوبیت کا تقاضا ہے کہ وہ اپنے دین کو تدریجی اور منظم طریقے سے قائم کرے۔ ایک مخصوص جگہ کا انتخاب اس منصوبے کا حصہ ہے نہ کہ الله کی ذات کے لیے کوئی جگہ درکار ہونے کی وجہ سے۔ اس لیے اصل بات انسانیت کی ہدایت ہے۔ اگر ہم اس نکتے کو واضح رکھیں تو بہت سی الجھنیں خود بخود حل ہو جاتی ہیں۔​