"جس طرح ہمارے سیاستدانوں نے جلدبازی میں ترمیم پاس کی ہے، لوگوں کے ووٹوں کو ٹکے ٹوکری کرکے بیچا ہے، جمہوریت کی جس شاخ پر گھونسلہ بناکر بیٹھے تھے، اسے ہی کاٹ ڈالا ہے، اس طرح کی بات تو کوئی غالب ہی سمجھا سکتا تھا کہ جذبۂ بے اختیار شوق دیکھا چاہیے. سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا۔ جن لوگوں کے نام پر یہ کام ہوا ہے جانیں بخشی گئی ہیں، وہ بھی ہاتھ باندھ کرکہتے ہونگے کہ ہماری بھی کبھی جان بخش دو"-محمد حنیف
"اب ہمارے پاس فیلڈ مارشل ہیں جن کا عہدہ تاحیات رہے گا اور وردی بھی مرتے دم تک پہنے رکھیں گے، ساتھ یہ بھی کہہ دیا ہے کہ جو مرضی کرتے رہیں انہیں استثنیٰ حاصل ہوگی یعنی جو مرضی کریں، چوری، ڈاکہ، اغوا، قتل، شادی پر ہوائی فائرنگ، کوئی قانون انہیں ہاتھ نہیں لگاسکتا۔۔ اللہ فیلڈ مارشل کو لمبی حیاتی دے انہیں ساتوں خون معاف ہیں۔ وزیراعظم بھی استثنیٰ لے سکتے تھے لیکن شاید نہیں پتہ تھا کہ جب ڈنڈا چلنا ہے تو یہ استثنیٰ والا قانون بھی کسی نے نہیں پڑھنا"۔محمد حنیف
"27 ویں ترمیم میں جو اصل کام ڈالا گیا ہے، وہ یہ کہ مارشل لاء کے جس ڈنڈے سے ہم ڈرتے رہے، اسے پالش کرکے اس پر آئینی کور چڑھا دیا گیا ہے او رکہا گیا ہے کہ یہ تمہارا ڈنڈا اور یہ ہماری پیٹھ۔۔ جتنا چلانا ہے چلاتے جاؤ، اگر کوئی رویا یا چلایا تو اسے ہم اپنا نیا آئیں دکھادیں گے۔ "- محمد حنیف کا پنجابی وی لاگ
فارم 47 کی ناجائز حکومت نے ناجائز آئینی ترمیم کی ھے عوام اس کو نہیں مانتی کیونکہ اس ناجائز حکومت اور ان کو لانے والے حواریوں نے عوام کا ووٹ چوری کیا ھے