Advertisement

سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی قانونی کارروائی کا آغاز

Loading X post…
Open original post on X
انسداد دہشت گردی پشاور کی عدالت نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے سنگین مقدمے میں نامزد سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے
فوجداری قانون کی دفعہ 87 کے تحت باضابطہ نوٹس جاری کر دیے گئے
پراسیکیوشن کے مطابق عدالتی احکامات کی روشنی میں جاری کیے جانے والے یہ نوٹس ملزمان کے گھروں اور سرکاری و نجی دفاتر کے باہر نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں گے تاکہ قانون کی رٹ اور عدالتی کارروائی کے تقاضوں کو ہر صورت پورا کیا جا سکے

پراسیکیوشن حکام نے قانونی نکات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عدالتی طلبی اور دفعہ 87 کے نوٹسز کے باوجود اگرسہیل آفریدی اور شریک ملزم عامر چمکنی عدالت کے روبرو پیش ہو کر قانون کا سامنا نہیں کرتے، تو اگلے مرحلے میں انہیں فوجداری قانون کی دفعہ 512 کے تحت باقاعدہ مفرور اور اشتہاری ملزم قرار دے دیا جائے گا جس کے فوری بعد دونوں ملزمان کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پراسیکیوشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ریاستی اداروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں قانون کے سامنے کسی بھی عہدے یا حیثیت کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے اور عدالتی احکامات پر بلا امتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator: