Advertisement

سہیل آفریدی کا اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کے کا اعلان

Loading X post…
Open original post on X

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا صوبائی کابینہ سے خطاب!

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وعدہ شدہ فنڈز مالی سال 2025-26 میں تاحال ریلیز نہیں کیے گئے، جس کے باعث قبائلی اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود قبائلی اضلاع کے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عمران خان، ان کی اہلیہ اور بہنوں کے ساتھ مسلسل غیر انسانی اور غیر جمہوری سلوک کیا جا رہا ہے۔ منگل کے روز واٹر کینن میں مبینہ طور پر زہریلے کیمیکل کے استعمال سے کارکنان اور قیادت کی طبیعت خراب ہوئی، جو کہ قابلِ مذمت ہے۔ پرامن سیاسی کارکنان اور منتخب نمائندوں پر تشدد جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

صوبائی حکومت منگل کے روز ہونے والے غیر انسانی اور غیر آئینی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور وفاق و پنجاب حکومت کو سیاسی انتقام کے بجائے ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت پر توجہ دینی چاہیے۔ جی ڈی پی گروتھ، زرعی پیداوار اور صنعتی ترقی کے اشاریے مسلسل تنزلی کا شکار ہیں، جبکہ وفاقی حکومت عوامی فلاح کے بجائے عمران خان اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ ہر 15 دن بعد اپنے تفویض کردہ اضلاع کے فیلڈ وزٹس یقینی بنائیں، کیونکہ فیلڈ وزٹس سے عوام کا اعتماد بحال اور مؤثر چیک اینڈ بیلنس قائم ہوتا ہے۔

صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر آئندہ کابینہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ لی جائے گی اور چیف سیکرٹری سے اس حوالے سے پیش رفت پر جامع رپورٹ طلب کی جائے گی۔

Loading X post…
Open original post on X

خیبرپختونخوا کابینہ نے احساس ریڑھی بان (سٹریٹ وینڈرز) لائیولی ہڈ پروٹیکشن ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔ نئے قانون کے تحت ریڑھی بانوں کے حقوق کا تحفظ اور حراسانی سے بچاؤ یقینی بنایا جائے گا۔ ہر شہر میں ریڑھی بانوں کے لیے مخصوص مقامات مختص کیے جائیں گے۔ صوبے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ریڑھی بانی سے منسلک ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

خیبرپختونخوا کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے تحت سی ٹی ڈی کے لیے 17 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری، 7 ارب روپے فوری جاری ہوں گے۔ اسپیشل برانچ کے لیے 14 ارب روپے منظور کیے گیے۔ فنڈز سے اسلحہ، آرمرڈ گاڑیاں، بھرتیاں اور دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

Loading X post…
Open original post on X

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے گورنمنٹ شہید مبین شاہ آفریدی ہائیر سیکنڈری سکول پشاور کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامی و تدریسی عملے اور بچوں سے براہِ راست گفتگو کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ناپید سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔ نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر تمام طلبہ کو مفت درسی کتابوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو تمام سرکاری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول ناگزیر ہے۔ اخلاقیات کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کے اقدام کا اعلان بھی کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت لازمی ہے، کیونکہ یہی انسان کو باکردار، ذمہ دار اور کامیاب بناتی ہے۔ سکول انتظامیہ اور تدریسی عملے کو کوالٹی ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ سرکاری سکولوں میں موجود خامیوں کو مرحلہ وار دور کیا جائے گا۔ اساتذہ اور ڈاکٹرز کو معاشرے کے اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے ہاتھ میں بچوں کا مستقبل اور ڈاکٹرز کے ہاتھ میں عوام کی صحت ہے۔

آخر میں وزیر اعلیٰ نے طلبہ کو محنت، یکسوئی اور واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جس بھی شعبے کا انتخاب کریں، اس میں کمال حاصل کریں۔
 
It's a positive step towards moral awareness. Regrettably, the corrupt bootlicker Sharif mafia has destroyed the morality and integrity of Pakistanis by corrupting every institution in the country.