Advertisement

سپریم کورٹ کا صوبوں کو منتقل اسپتال 90 روز میں وفاق کے سپرد کرنے کا حکم

SupremeCourt-Illustration2-640x480.jpg


سپریم کورٹ نے اٹھارویں ترمیم میں اسپتالوں کے اسٹرکچر سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے 90 روز میں اسپتال وفاق کومنتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے کئیرئیر کے آخری کیس کے طور پر اٹھارویں ترمیم میں اسپتالوں کے اسٹرکچر سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اسپتال آئینی و قانونی طریقہ کار کو مدنظر رکھے بغیر صوبوں کو منتقل ہوئے،اسپتال 90 روز میں وفاق کو منتقل کیے جائیں،تب تک اسپتالوں کے انتظامات موجودہ انتظامات کے تحت چلائے جائیں گے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت صوبوں میں اسپتالوں کے منصوبے شروع کر سکتی ہے۔ وفاقی حکومت کےصوبوں میں اسپتالوں پر صوبائی ریگولیشن کا اطلاق ہوگا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری فیڈریشن کی ہے، زندگی سب سے بڑا بنیادی حق ہے، فیڈریشن کے بنیادی حقوق کےتحفظ کا اختیار کم نہیں ہوسکتا اور اٹھارویں ترمیم کی غلط تشریح کی گئی۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ نے اٹھارویں ترمیم آئینی اختیارات کیس کا فیصلہ سنا دیا،جناح اسپتال کراچی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔

جناح اسپتال کراچی کا نظام وفاقی حکومت کے پاس رہےگا،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں اٹھارویں ترمیم آئینی اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت کی درخواست پرچیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں اٹھارویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جناح اسپتال کراچی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔

مختصر حکمنامہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خود پڑھ کر سنایا۔ سندھ حکومت نے ٹرسٹ کے اسپتال صوبے کے حوالے کرنے کی استدعا کی تھی۔
​

Source
 
زبردست یار۔۔۔بہت خوبصورت۔:clap:clap:clap:clap۔۔
امید ہے کپتان جلد ہی جناح بابا کے نام پر بنے ہسپتالوں کی بہتری کا حکم فرماٗیں گے۔۔بلکہ ایک نیاصحت کا
نظام متعارف کرآئیں گے۔۔انشاٗاللّٰل۔۔
پی پی کے حرامخوروں سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی ٹھیکیداری چھین لی جانی چاہیے۔۔۔​
 
Last edited:
Federal government should take over higher education as well.There should be only one HEC for whole of Pakistan.Zardari and Nawaz dakoos conspired to destroy highr education in Pakistan.During Musharaf era five technical universities with collaboration of Germany,Japan,China,Sweden and France were going to be built but Zardari dakoo shelved the project.He was only interestedin stealing money and laundering it to overseas banks.