پنجاب وخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 دنوں کے اندر ہونا لازم ہیں جب تک کہ آئینی ترمیم نہ کر لی جائے: سینئر صحافی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار ایاز امیر کا کہنا تھا کہ انتخابات سے بھاگنے کا کھیل اب تک جاری ہے، اب تو پی ڈی ایم کھل کر سامنے آگئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے لیکن بنیادی بات یہ ہے کہ وہ انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن پر بھرپور اعتماد کیا ہے جبکہ انتخابات پر آئینی بحران کے حوالے سے بنیادی سوال کا جواب نہیں دیا گیا کہ کیا الیکشن کمیشن کو آئین پاکستان سے تجاوز کرنے کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بارے وقت کے حوالے سے آئینی حدود کی مقررہ تاریخ بڑھانے کا اختیار الیکشن کمیشن کو اختیار ہے؟ یہ کہنا ٹھیک ہے کہ انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں تو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کے انتخابات بھی کروا دیں لیکن انتخابات کروانا ان کا مقصد ہی نہیں ہے۔
پنجاب وخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 دنوں کے اندر ہونا لازم ہیں جب تک کہ آئینی ترمیم نہ کر لی جائے۔ 3 رکنی بینچ کا فیصلہ کیا ہو گا ہمیں نہیں معلوم لیکن انہیں پہلے سے ہی دھڑکا لگ گیا ہے۔ 1997ء میں بھی سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی انہیں پسند نہیں تھی جس پر ان کے جتھوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔
Loading X post…
Open original post on Xایاز امیر نے کہا کہ فوجی آمروں نے قانون کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کیے لیکن سپریم کورٹ پر جتھے بنا کر حملہ آور ہونا ن لیگ کا اعزاز ہے۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے کرنے کا اختیار ہے تو الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اگلے سال اکتوبر تک بھی کر سکتا ہے۔
پاکستانی عوام سے مفت آٹے کے نام پر تذلیل کی جا رہی ہے، ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا اب آئین پاکستان کا بیڑہ غرق کرنا چاہتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14ayazaamiririririr.jpg
Advertisement





