Advertisement

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد محمود ملک کو بحال کرنے کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد محمود ملک کو بحال کرنے کی درخواست مسترد کردی۔



سپریم کورٹ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد محمود کو کام سے روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے سی ای او پی آئی اے ارشد محمود کو کام پر بحال کرنے کی استدعا مسترد کردی تاہم پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔


سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ سے مقدمہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے کا مقدمہ نج کاری کیس کے ساتھ منسلک کردیا۔
​
​
1960290-arshadmahmoodmalik-1579588803-597-640x480.jpg



چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پی آئی اے میں سفر کرکے حال تو دیکھیں، پی آئی اے کسی کی جاگیر نہیں قوم کا اثاثہ ہے، سی ای او کو عارضی انتظامات کے تحت لایا گیا تھا، یہ موصوف خود ڈیپوٹیشن پرآئے اور دس بندوں کو ساتھ لے آئے، پی آئی اے چیئرمین قانون کے مطابق آنا چاہیے، حکومت طریقہ کار کے مطابق پی آئی اے کانیا سربراہ تعینات کرے، معلوم نہیں کوئی ایئر مارشل پی آئی اے کو کیسے چلائے گا، بہتر ہے ایئر مارشل پیک اپ کرلیں، حکومت کیوں پی آئی اے کو چلا رہی ہے، پی آئی اے پاکستان ائیرفورس کو ہی دے دیں۔


اٹارنی جنرل نے کہا کہ سی ای او کی تقرری کیلئے اشتہار دیا گیا تھا، ارشد محمود کو طریقہ کار کے مطابق پی آئی اے میں سی ای او کنفرم کردیا گیا تھا۔


جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں سو فیصد کرایہ بڑھا دیا، دیکھنا ہوگا کہ اشتہار کو کوئی خاص ڈیزائن دے کر تو جاری نہیں کیا گیا، پرانے اشتہارات کا بھی جائزہ لیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔


واضح رہے کہ 31 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد محمود کو کام کرنے سے روک دیا تھا اور ادارے میں نئی بھرتیوں، ملازمین کو نکالنے اور تبادلے پر بھی پابندی لگادی تھی۔ ارشد محمود نے اپنے خلاف سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ارشد ملک کے خلاف ایئر لائنز سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ساسا) کے جنرل سیکریٹری نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

​
 
Advertisement
Advertisement
WTF why courts cant see anything positive happening to this country.
cant they see the stark improvements in PIA. The thing that matters is improvement in PIA not the guy who is running it is from PAF
 
Advertisement
کھوتے کے بچے پٹواری نے آج تک اس پر بات نہیں کی ہوگی کے یہ کتنا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے پی آئ اے کا ​
 
Chalo Youth!as, start pouncing on the SC.
 
Advertisement
How you can govern. This is going out of boundaries to do administration. Courts should stop doing this....let the Govt decide which guy run the show....I have serious issues with govt policies but this is senseless.
 
B
WTF why courts cant see anything positive happening to this country.
cant they see the stark improvements in PIA. The thing that matters is improvement in PIA not the guy who is running it is from PAF
Bus BC Pakistani judiciary ne qasam utha li hai ke nahi khud koi qoum ki faiday ke liye kuch kaam karien ge aur na hi kissi aur ko karne dein ge aur kuch bhi ho jaye har halat mein Sharif Khandaan ko Insaaf milna chaiye. Aur apnay paitti bhaiyon ka hamesha saat dena. This is the creed of the current Pakistani Judiciary. Now how can they say Sindh Court was wrong and upset their patti bhais.

This is part of the wider nexus to sabotage IK's govt. They can't afford institutions like PIA, Pak Railways, Pak Steel etc etc succeed in IK's tenure.