سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف درج کی گئی درخواست پر شکایت کنندہ کی طرف سے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے کے بعد آج سپریم جوڈیشل کونسل ممبران کا اہم ترین اجلاس ہوا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی اہم ترین بیٹنگ کے بعد جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے آج ہونے والے اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور شکایت کنندہ کے دلائل کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو تفصیلی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے 14 دنوں کے اندر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں جو شواہد سامنے آئے ہیں ان کی روشی میں تفصیلی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے 14 دن گزرنے کے بعد جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل مزید کارروائی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شوکاز نوٹس 1-4 کے اکثریتی فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا، جسٹس مظاہر کے 2 اعتراضات کی وضاحت ہونے پر واپس لے لیے گئے، مشاورت کے عمل میں صرف کونسل ارکان نے حصہ لیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف 10 شکایت کنندگان کو سنا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجاز الحسن نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی مخالفت کی تھی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس سردار طارق نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ دوسری طرف جسٹس مظاہر نقوی کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے کارروائی کرنے کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xسپریم کورٹ میں جسٹس مظاہر نقوی کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جس جائیداد کو لے کر میرے خلاف شکایت بھیجی گئی ہے وہ ڈیکلیئرڈ ہے، مجھے رجسٹریشن یا ٹیکس اتھارٹیز کی طرف سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ڈکلیئرڈ اثاثے کے خلاف ایسا شخص جس کا جائیداد کی خریدوفروخت سے کوئی تعلق نہیں کیسے شکایت کر سکتا ہے، یہ کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے۔
Advertisement





