Advertisement

سویڈن کا پاکستان میں سفارتخانہ بند، سینکڑوں طلبہ کو مشکلات کا سامنا

13%D8%B3%D9%88%D8%B9%D8%B9%D8%AF%D8%B9%D9%86.jpg


سفارتخانے کی بندش کے باعث طلبہ کو ویزا کیلئے اپلائی کرنے میں مشکلات پیش آئینگی، دفتر خارجہ کو چاہیے کہ جلد سے جلد اس حوالے سے اقدامات کرے: خط کا متن

سویڈن کا پاکستان موجود سفارتخانہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کچھ عرصے سے بند ہے۔ ملک بھر سے 1000 سے زائد طلباء نے سویڈن کی یونیورسٹیوں میں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے داخلہ کروا رکھا ہے جبکہ آدھے سے زائد طلباء اپنی فیسیں بھی جمع کروا چکے ہیں۔سویڈن کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء کی بائیومیٹرک، انٹرویو اور فائنل ویزا پراسس کرنے کیلئے سویڈش سفارتخانہ کھلنا انتہائی ضروری ہے۔

خط میں لکھا ہے کہ میں طلباء کی ایماء پر عام شہری کے طور پر درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان میں سویڈن کا سفارتخانہ کھلوانے کیلئے معاملے پر ذاتی طور پر کردار ادا کریں۔ سویڈن کا سفارتخانہ بند ہونے کے باعث وہ طلباء جن کا سویڈش یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا ہےکیلئے بے پناہ مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

سفارتخانے کی بندش کے باعث طلبہ کو ویزا کیلئے اپلائی کرنے میں مشکلات پیش آئینگی، دفتر خارجہ کو چاہیے کہ جلد سے جلد اس حوالے سے اقدامات کرے۔

Untitled.png


یونیورسٹیوں کا سیشن اگست 2023ء سے شروع ہو جائے گا جبکہ ویزا کی درخواست پر عملدرآمد میں 4 ماہ لگ جاتے ہیں۔ طلبہ کی طرف سے سویڈش ایمبیسی کو لکھی گئی ای میلز کا بھی کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا جس کے باعث طلباء مایوسی کا شکار ہیں۔ طلباء کا وقت انتہائی قیمتی ہے اور اگر سویڈش ایمبیسی اگلے چند ہفتوں کے دوران نہ کھلی تو شاید طلباء بروقت ویزے کیلئے اپلائی نہیں کر سکیں گے۔

Loading X post…
Open original post on X

ویزا اپلائی نہ ہونے کے باعث طلباء کا یونیورسٹی میں داخلہ مشکلات کا شکار ہو گا اور ان کی تعلیم کا حرج ہو گا۔ میری درخواست ہے کہ اس معاملے میں ذاتی طور پر دلچسپی لے کر پاکستان میں سویڈن کے سفارتخانے کو جلد سے جلد کھلوایا جائے۔ سویڈن سفارتخانہ کھلنے سے طلباء کی مشکلات ختم ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔
 

This is not a big issue. There is no embassy of Estonia in Pakistan. The students go to Turkey to apply for visa.​

The students could find a third country option to solve their problem.​

Although the demand is genuine, generally, Pakistan foreign office does not take care of such applications. The receive such applications and dump them.​