- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
Loading X post…
Open original post on Xجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے
جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل کا آغاز کر دیا
سویلنز کا کورٹ مارشل کسی صورت نہیں ہو سکتا، خواجہ احمد حسین
فوجی عدالتوں کا طریقہ کار شفاف ٹرائل کے تقاضوں کے برخلاف ہے، خواجہ احمد حسین
سپریم کورٹ کے تمام پانچ ججز نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے طریقہ کار کے شفاف ہونے سے اتفاق نہیں کیا، خواجہ احمد حسین
کیا دھماکہ کرنے والے اور عام سویلنز میں کوئی فرق نہیں ہے؟ جسٹس حسن اظہر رضوی
میں کسی دہشتگرد یا ملزم کے دفاع میں دلائل نہیں دے رہا، خواجہ احمد حسین
سویلنز کا کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو اکیسویں ترمیم نہ کرنا پڑتی، خواجہ احمد حسین
اکسیویں ترمیم میں تو کچھ جرائم آرمی ایکٹ میں شامل کیے گئے تھے، جسٹس حسن اظہر رضوی
اگر آرمی ایکٹ میں ترمیم سے کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو آئینی ترمیم نہ کرنی پڑتی، خواجہ احمد حسین
اس طرح کورٹ مارشل ممکن ہے تو عدالت کو قرار دینا پڑے گا کہ اکسیویں ترمیم بلاوجہ کی گئی، خواجہ احمد حسین
اکسیویں ترمیم میں آرٹیکل 175 میں بھی ترمیم کی گئی، خواجہ احمد حسین
فوجی عدالتوں میں فیصلے تک ضمانت کا کوئی تصور نہیں، خواجہ احمد حسین
پندرہ دن میں فیصلہ ہوجائے تو ضمانت ہونا نہ ہونا سے کیا ہوگا، جسٹس حسن اظہر رضوی
فوجی عدالتوں میں اپیل کسی آزاد فورم پر جاتی ہے نہ مرضی کا وکیل ملتا ہے، خواجہ احمد حسین
Loading X post…
Open original post on Xآج برگیڈیئر (ر) فرخ بخت علی کیس پر بھی دلائل دوں گا، خواجہ احمد حسین
شکر ہے پورا نام تو پتا چلا ہم تو ایف بی علی کیس کے نام سے ہی جانتے تھے، جسٹس مسرت ہلالی
ایف بی علی کیخلاف ملک کیخلاف جنگ شروع کرنے اور فوج کو بغاوت پر اکسانے کا الزام تھا، خواجہ احمد حسین
ایف بی علی کا کورٹ مارشل میجر جنرل ضیاء الحق نے 1974 میں کیا، خواجہ احمد حسین
ایف بی علی نے بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی، خواجہ احمد حسین
کورٹ مارشل کرنے والے ضیاء الحق ترقی پا کر آرمی چیف بن گئے، خواجہ احمد حسین
ضیاء الحق کے آرمی چیف بننے کے بعد جو ہوا وہ اس ملک کی تاریخ ہے، خواجہ احمد حسین
اس دور میں تو کمانڈنٹ ان چیف اور ایئر چیف کو بھی اغواء کر لیا گیا تھا، جسٹس حسن اظہر رضوی
اغواء کار نے اپنی کتاب میں وجوہات بھی تحریر کی ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی
ویسے وجوہات کیا تھیں؟ جسٹس مسرت ہلالی کا جسٹس حسن اظہر رضوی سے سوال
اس کیلئے آپ کو کتاب پڑھنا پڑے گی، جسٹس حسن اظہر رضوی کا جواب
جسٹس حسن اظہر رضوی کے جواب پر عدالت میں قہقہے
Loading X post…
Open original post on Xآپ اپنے دلائل محدود رکھیں کیا مرکزی فیصلہ درست تھا یا نہیں، جسٹس محمد علی مظہر
آپ نے شیخ لیاقت حسین کیس کی مثال دی تھی، جسٹس حسن اظہر رضوی
اس وقت پبلک اور آرمی میں براہ راست کوئی لڑائی نہیں تھی، جسٹس حسن اظہر رضوی
غالباً ایک واقعہ کراچی میں ہوا تھا جس میں ایک میجر کو اغواء کیا گیا تھا، جسٹس حسن اظہر رضوی
اکیسویں ترمیم میں تو سیاسی جماعت کو باہر رکھا گیا تھا، جسٹس جمال خان مندوخیل
ہمارے سامنے سوال صرف یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق کس پر ہوگا، جسٹس جمال خان مندوخیل
خدانخواستہ دہشتگردی کا ایک حملہ پارلیمنٹ، ایک حملہ سپریم کورٹ اور ایک حملہ جی ایچ کیو پر ہوتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل
پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملے کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت میں چلے گا، جسٹس جمال خان مندوخیل
جی ایچ کیو پر حملہ ملٹری کورٹ میں چلے گا، جسٹس جمال خان مندوخیل
میری نظر میں تینوں حملے ایک جیسے ہی ہیں تو تفریق کیوں اور کیسے کی جاتی ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل
عدالت ایسا دروازہ نہ کھولے جس سے سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہو، ایڈووکیٹ خواجہ احمد حسین
ہم کوئی دروازہ نہیں کھول رہے، جسٹس امین الدین خان
ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ اپیل منظور کی جاتی ہے یا خارج کی جاتی ہے، جسٹس امین الدین خان
وزارت دفاع کے وکیل نے دلائل میں کہا آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت اپیل قابل سماعت ہی نہیں تھی، خواجہ احمد حسین
وزارت دفاع کے وکیل نے کہا جہاں آرٹیکل 8 کی زیلی شق تین اے اپلائی ہو وہاں درخواست قابل سماعت تھی، خواجہ احمد حسین
گر اس کیس میں آرٹیکل 184 کی شق تین کا اطلاق نہیں ہو سکتا تو پھر کسی اور کیس میں اطلاق ہو ہی نہیں سکتا، خواجہ احمد حسین
جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہمیشہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے اختیار سماعت کو محتاط انداز میں استعمال کرنے کی رائے دی، خواجہ احمد حسین
ملٹری کورٹس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی رائے دی آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت براہ راست درخواست قابل سماعت تھی، خواجہ احمد حسین
Loading X post…
Open original post on Xسپریم کورٹ/فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف اپیلیں
جواد ایس خواجہ کے وکیل احمد حسین کے دلائل۔۔
فوجی عدالتوں کا طریقہ کار شفاف ٹرائل کے تقاضوں کے برخلاف ہے، سویلنز کا کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو اکیسویں ترمیم نہ کرنا پڑتی،اگر آرمی ایکٹ میں ترمیم سے کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو آئینی ترمیم نہ کرنی پڑتی،اس طرح کورٹ مارشل ممکن ہے تو عدالت کو قرار دینا پڑے گا کہ اکسیویں ترمیم بلاوجہ کی گئی، خواجہ احمد حسین
Loading X post…
Open original post on Xسپریم کورٹ/ ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت
اکیسویں ترمیم میں تو سیاسی جماعت کو باہر رکھا گیا تھا، جسٹس جمال خان مندوخیل
ہمارے سامنے سوال صرف یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق کس پر ہوگا،خدانخواستہ دہشتگردی کا ایک حملہ پارلیمنٹ، ایک حملہ سپریم کورٹ اور ایک حملہ جی ایچ کیو پر ہوتا ہے،پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ پر حملے کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت جبکہ جی ایچ کیو پر حملہ ملٹری کورٹ میں چلے گا، میری نظر میں تینوں حملے ایک جیسے ہی ہیں تو تفریق کیوں اور کیسے کی جاتی ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل
Loading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





