سومیہ عاصم کا خاندان جب کہیں باہر جاتا تو ہفتہ ہفتہ تک مجھے گھر میں مقید کر کے جاتے تھے: رضوانہ
سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم کے تشدد کا شکار ہونے والی 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طرف سے اسلام آباد پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اسلام آباد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم ہر روز مجھے تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔
غصے میں آنے پر سومیہ عاصم لاتیں اور ٹھڈے مارنے کے علاوہ مجھے لوہے کی سلاخوں، ڈنڈوں اور دیگر چیزوں سے مارتی تھی۔
14 سالہ ملازمہ رضوانہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم میرا سر بالوں سے پکڑ کر دیوار پر دے مارتی تھی اور مجھے متعدد بار کئی دنوں تک کمرے میں بھوکا پیاسا بھی رکھا گیا۔ سومیہ عاصم کا خاندان جب کہیں باہر جاتا تو ہفتہ ہفتہ تک مجھے گھر میں مقید کر کے جاتے تھے۔ مجھے اپنے والدین سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی صرف کبھی کبھی ٹیلیفون پر بات کروا دیتے تھے۔
رضوانہ کا کہنا تھا کہ والدین سے فون پر بات کرواتے وقت جج کی اہلیہ سومیہ عاصم میرے پاس موجود رہتی تھیں اور دھمکاتی تھیں کہ اپنے اوپر ہوئے تشدد کے حوالے سے اپنے والدین کو کچھ نہ کہنا۔ کمسن ملازمہ رضوانہ نے بتایا کہ تشدد کے باعث جسم کے بہت سے حصوں پر زخم ہو جاتے تھے جس کی مرہم پٹی بھی نہیں کرواتے تھے۔
یاد رہے کہ لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج 14 سالہ بچی رضوانہ پر تشدد کا معاملہ گزشتہ ماہ 24 جولائی کو سامنے آیا تھا جب رضوانہ کی والدی کی طرف سے سومیہ عاصم پر تشدد کا الزام لگایا گیا تھا۔ رضوانہ کو جب ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کیڑے پڑے ہوئے تھے اور جسم پر تشدد کے نشانات کے علاوہ دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ شدید خوف وہراس کا شکار تھی۔
سومیہ عاصم کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کی طرف سے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف سامنے آیا تھا کہ وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہے، سخت مزاج ضرور ہے لیکن اس کی بیوی نے بتایا ہے کہ بچی کے ساتھ کبھی مارپیٹ نہیں کی۔ گھر سے جاتے وقت رضوانہ کی حالت ایسی نہیں تھی جیسی دکھائی جا رہی ہے۔

Bandial bhuzdil judge Jatye Jatye aik Tu justice ki example bna ja k haqeeqi insaf dia ha ...........
Kul KO JB Allah K Samnye Jaye ga USS waqt bhi Kia na-maloom forces KO ly KR Jaye ga ....
Pakistan sy zinda bagh....
Constitution KO lga k agg