ٹرانسفر کی گئی رقم واپس لانے کیلئے ایف بی آر کا چین، یو اے ای، سنگاپور سے کسٹمز حکام سے رابطہ: ذرائع
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی طرف سے ملک میں سولر پینلز درآمد کرنے کی آڑ میں ہونے والی ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ اور اوورانوئسنگ کی رقم واپس حاصل کرنے کے لیے چین، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات سے رابطہ کیا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ملک میں سولر پینلز درآمد کرنے والے تاجروں کی طرف سے چین سے سولر پینلز منگوا کر رقم دوسرے ممالک میں بھیج کر فارن ایکسچینج ریگولیشنز کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق چین سے آنے والی 18 ارب روپے سے زائد کی رقم امریکہ، سوئٹزرلینڈ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں ٹرانسفر کی گئی۔ درآمدکنندگان نے سوئٹزرلینڈ کو پونے 2 ارب روپے، سنگاپور کو 6 ارب اور متحدہ عرب امارات کو 8 ارب روپے ٹرانسفر کیے۔ درآمدکنندگان کی طرف سے 18 ارب روپے سے زائد کی رقم ان ممالک کو ٹرانسفر کی گئی ہے۔
بین الاقوامی انسداد منی لانڈرنگ معاہدے کے تحت ایف بی آر کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی طرف سے چین، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کی کسٹمز انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ ایف بی آر حکام ان ممالک کو ٹرانسفر کی گئی رقوم واپس حاصل کرنے کے لیے بھرپور متحرک ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق پچھلے 5 سالوں کے دوران تاجروں نے چین سے سولر پینلز درآمد کرنے کے بعد رقم 10 دوسرے ممالک میں ٹرانسفر کی۔ فارن ایکسچینج ریگولیشنز کی خلاف ورزی کی نشاندہی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ حکام کی طرف سے کی گئی ہے جس کے بعد ٹریڈبیس منی لانڈرنگ اور اوورانوائسنگ کے مقدمات درآمدکنندگان پر درج کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں معروف ملکی جریدے بزنس ریکارڈ سے تعلق رکھنے والے ماہراقتصادیات وسینئر صحافی علی خضر کی طرف سے سولر پینلز ملک میں درآمد کرنے کی آڑ میں 69 ارب 50 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کرتے ہوئے سوال اٹھایا گیا تھا کہ کیا سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ ہو رہی ہے؟
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14pansnelmijyshsj.png
Advertisement





