سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر پھیلانے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

2ihckjskdhhd.png

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والے ملزم حسیب کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 6 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1772170975427104831
فیصلے میں کہا گیا ہے معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہوگیا ہے ، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں ملنی چاہیے، ایسے بہت سے کیسز میں لڑکیوں نے خود کشی کرنے کی کوشش بھی کی، تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملزم ایک سنگین جرم کا مرتکب ہوا ہے۔