پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے اسلام آباد میں موجود سندھ ہاؤس پر دھاوابولنے کے واقعہ پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم جاری کردیا، 3 روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سندھ ہاؤس واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا جبکہ کمیٹی کو تین روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
انکوائری کمیٹی تحقیقات کے دوران متعدد نکات پر خصوصی توجہ دے گی کہ وزرا کی کال کے بغیر کارکنان سندھ ہاؤس کے باہر کیسے پہنچے، جب احتجاج کرنے والے کارکنوں کو منتشر کردیا گیا تھا تو وہ دوبارہ وہاں کیسے پہنچے۔
ہائی سیکیورٹی زون میں 2 مرتبہ کارکنان کے پہنچنے پر پولیس کہاں تھی؟ جبکہ ہائی سیکیورٹی زون میں داخلے پر پولیس کی جانب سے روکا کیوں نہیں گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر درج کرانے کے لیے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی پیپلز پارٹی رہنما قادر مندوخیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کہ سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلیے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دی لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا، درخواست میں نامزد ملزمان نے بہت سنگین جرم کیا، یہ سندھ ہاؤس پر صرف حملہ نہیں کیا گیا بلکہ دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے وزیروں مشیروں کے دباؤ میں زیادہ تر ملزمان کو رہا کر دیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے اسلام آباد میں موجود سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا، گیٹ توڑ کر احاطے میں داخل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان نے دھرنا دے دیا اور نعرے بازی کی جس کے بعد کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کو باہر نکالو۔ پی ٹی آئی کےرکن قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی بھی کارکنان کے ساتھ موجود تھے۔
سندھ ہاؤس میں تعینات پولیس اور کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
واقعہ پیش آنے کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف کارکنوں نے فیصل آباد اور پشاور میں احتجاج کیا، فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجاریاض کےخلاف ضلع کونسل چوک پرپی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے راجہ ریاض کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جبکہ پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کلب کے باہر نورعالم خان کے خلاف بھی احتجاج کیا۔

Find latest breaking, trending, viral news from Pakistan and information on top stories, weather, business, entertainment, politics, sports and more. For in-depth coverage, Samaa English provides special reports, video, audio, photo galleries, and interactive guides.
It was not an attack.It was a protest by angry youth.No was was beaten up or hurt.Case dismissed.ECP should have stepped in to stop horse trading but ECP is full of Goon League stooges.