بلوچستان کے گورنر سید ظہور آغا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، اپنا استعفی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا۔
ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھجوا دیا۔
مستعفی گورنر سید ظہور آغا کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور وہ گزشتہ سال 3 جولائی کو گورنر بلوچستان بنے تھے۔
واضح رہے کہ وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا،
اس سے قبل ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائیں گے میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zahoor1h1h121.jpg
Advertisement





