اسرائیل سے سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کیلئے سعودی سفیر کے تقرر کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نےسعودی عرب کی جانب سے فلسطین کیلئے اعلان کردہ سفیر کو یروشلم میں سفارتی مقام دینے سے انکار کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایک ریڈیو اسٹیشن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کیلئے خصوصی سفیر کے تقرر کےمعاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک مندوب تو بھیج سکتے ہیں جو فلسطین اتھارٹی سے ملاقاتیں کریں۔
انہوں نے مزید کہا اسرائیلی حکومت یروشلم میں کسی بھی قسم کے سفارتی مشن کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یروشلم میں کوئی سفارتی عہدیدار باضابطہ طور پر دفتر میں بیٹھے گا؟ ہم اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے فلسطین کیلئے ایک غیر مقیم سفیر کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا جو مقبوضہ بیت القدس کیلئے قونصل جنرل کے طور بھی خدمات سرانجام دے گا۔
یہ اعلان عمان میں میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ اردن میں تعینات سفیر نائف السدیدی کو فلسطین میں ذمہ داری سونپی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1ساسافعررپالعستےیسرععل.jpg
Advertisement





