- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"پورا سسٹم چار سال سے عمران خان کا مقابلہ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ چار سال سے عمران خان تنہا سسٹم کے مظالم کا سامنا کر رہا ہے۔ جیل کی کال کوٹھڑی ، قیدِ تنہائی میں ،ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ، مگر پھر بھی اپنے موقف پہ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ اور اس سسٹم کے نمائندے نے بتایا کہ یہ سسٹم Collapse کر گیا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کوئی مانے یا نہ مانے، عمران خان کی فتح کا اعلان ہو گیا ہے۔ وزیرِ داخلہ صاحب یہ اعلان بھی کر دیں کہ تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود نہ وہ عمران خان کو جھکا سکے، نہ قوم کے دل سے عمران خان کی محبت ختم کر سکے"۔ جنید سلیم
"پچھلے چند روز اس لحاظ سے اہم تھے کہ اس دوران دو اعترافات ہوئے۔ پہلا اعتراف پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے کیا۔ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر جعلی مینڈیٹ کے الزامات عائد کیے ۔ ایک کہتا ہے کہ تیرا مینڈیٹ جعلی ہے، دوسرا کہتا ہے کہ تیرا مینڈیٹ جعلی ہے، کسی نے یہ نہیں کہا کہ ہمارا مینڈیٹ اصلی ہے۔ دوسرا اعتراف وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کیا کہ نظام چل نہیں رہا اور مستقبل میں اس کے چلنے کے کوئی امکان بھی نہیں ۔ اس اعتراف کے بعد سوال پیدا ہو گیا ہے کہ کیا اب اسی طرح آگے بڑھنا ہے؟ اگر یہ سسٹم ناکام ہو چکا ہے تو ابھی تک جن سیاسی جماعتوں نے اس سسٹم کو اس نہج تک پہنچایا ہے ان کا احتساب کون کرے گا؟ جس پارٹی نے الیکشن جیتا کیا اسے حقِ حکمرانی ملا؟ ہمیں تو بتایا جا رہا تھا کہ ملک اب ترقی کی اڑان بھر رہا ہے۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ سسٹم ہی Collapse کر گیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سسٹم کے ساتھ ساتھ آپ بھی ناکام ہو گئے۔ آپ بھی کچھ نہیں کر سکے"۔جنید سلیم
"اگر وزیر اعظم فارم 47 کا ہے تو صدر نے جو ووٹ لیے وہ کس فارم کے تھے؟"
رانا ثنا اللہ کا مخالفین کو جواب
Loading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





