Advertisement

سرگودھا،اینٹی کرپشن کاپی ٹی آئی اراکین،ٹکٹ ہولڈر پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤ

13fawadclalsargdhahaha.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں 200 سے زائد پی ٹی آئی اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز پر محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے اسلام آباد اور اب سرگودھا میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، رات گئے سرگودھا میں پی ٹی آئی کے پانچ یونین کونسلرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ، اس دوران چار کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سرگودھا اسامہ میلہ کے مطابق شہر میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن عدلیہ سے یکجہتی کی ریلی کے بعد شروع ہوا۔

Loading X post…
Open original post on X

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد ارکین اور ٹکٹ ہولڈرز کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، اینٹی کرپشن کا مطالبہ ہے کہ ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنما پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کریں، ہم اس فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اس فسطائی سرکار کو مکمل شکست دیں گے، انشااللہ۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے بھی اس حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے بعد پی ٹی آئی ورکرز کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، اب تک 38 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مجھ سمیت اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے تینوں اراکین قومی اسمبلی پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر جس "گھناؤنے جرم " کے تحت مقدمات درج کیے جارہے ہیں وہ بس اتنا ہے کہ ہم نے کہا ہے کہ ہم آئین و عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X
 
aisey idaro or officials ki list bana kar rakhein kal ko in se sawal karna hay or in ko ghar bhejna hay warna aisey log har dafa aisa hi karein ge