بلوچستان کے علاقے چاغی میں سرکاری ملازم کو جنرل الیکشن ڈیوٹی سے انکار مہنگا پڑگیا، غفلت برتنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چاغی طفیل احمد بلوچ نے غفلت برتنے اور الیکشن دیوٹی کرنے سے انکار کرنے پر محکمہ ذراعت کے ملازم اسد اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
ڈی آر او چاغی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایگرکلچر ملازم اسد اللہ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 218 اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 54 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسد اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کا مراسلہ حکام بالا کو ارسال کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں مزید کہا اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کوتاہی کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sh11ih31.jpg
Advertisement





