پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو رواں مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پنشنز میں اضافہ نا کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو متعدد معاملات کے حوالے سے یقین دہانیاں کروادی ہیں۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ نا کرنے، قدرتی آفات کے علاوہ کوئی سپلمنٹری گرانٹ جاری نا کرنے اور توانائی کی قیمتوں کو بروقت بڑھا کر سبسڈی کا بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کی یقین دہانی کروائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ اگر رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل نا ہوسکا تو مناسب اقدامات اٹھائیں جائیں گے، تعمیرات، پراپرٹی، ریٹیلرز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے شعبوں سے پورا ٹیکس وصول کیا جائے گا، لیدر اور ٹیکسٹائل کے شعبوں پر سیلز ٹیکس پندرہ فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12pnnssdarry,.png
Advertisement





