سرکاری افسران کی ریٹائر منٹ کے بعد کسی دوسرے ادارے میں بھرتی یا مدت ملازمت میں توسیع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سول سروس افسران سے متعلق رپورٹ زیر غور آئی، رپورٹ کے مطابق سرکاری افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوسرے محکموں میں تعیناتی یا مدت ملازمت میں توسیع پر پابندی لگادی گئی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xنئے قانون کے مطابق سول سروس ملازمین کو ایک بار ریٹائر ہونے پر نا تو مدت ملازمت میں توسیع دی جائے گی نا ہی ایڈہاک، کنٹریکٹ یا عارضی طور پر کسی بھی ادارے میں تعینات نہیں جائے گا، سرکاری افسران کی تقرری رولز میں شامل نہیں ہوگی، حکومتی اداروں کے علاوہ خود مختار اداروں، کمپنیوں یا کارپوریشن اور اتھارٹیز میں ریٹائرڈ افسران کی بھرتی پر پابندی ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ ریٹائر سول سروس ملازمین کو کسی منصوبے یا کنسلٹنسی پر بھی تعینات نہیں کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19vialsarbavapabnndi.jpg
Advertisement





