اسلام آباد سے سرمایہ کاری کرکے منافع کمانے کا لالچ دے کر عوام سے پیسے بٹورنے والےسابق فوجی افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار پولیس نے ڈپلومیٹک ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے میجر (ر) شوکت اللہ مروت نامی ایک سابق فوجی افسر کو گرفتار کیا ہے جو آئی اسمارٹ نامی کمپنی بنا کر لوگوں کو لوٹتا تھا۔
ملزم کے خلاف پولیس کو دھوکا دہی اور فراڈ کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن پر کارروائی کرتے وئے پولیس نے سابق فوجی افسر شوکت اللہ مروت کے خلاف مقدمہ درج کیا اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
میجر ریٹائرڈ شوکت اللہ مروت کا پولیس نے مقامی عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا جہاں عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم کو موبائل سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔
شوکت اللہ مروت کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق فوجی افسر نے ایک کمپنی قائم کررکھی تھی جس میں وہ لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے کا کہتا تھا ، ملزم سادہ لوح عوام کے سامنے مختلف منصوبے پیش کرکے سرمایہ کاری کرنےاور اسکے بدلے میں بھاری منافع کمانے کا لالچ دیتا تھا۔
ملزم لوگوں سے سرمایہ کار کروانے کے بعد لوگوں کو نا منافع دیتا تھا اور نا ہی کسی قسم کا رابطہ کرتا تھا، بلکہ سرمایہ کاری کرنے والے افراد کا فون بھی اٹینڈ نہیں کرتا تھا۔
ملزم شوکت اللہ مروت کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری بھی شروع کر رکھی ہے جبکہ نیب کراچی بھی ملزم کے خلاف انکوائری کر رہی ہے۔
https://www.facebook.com/sharer/sharer.php?u=https://www.dawnnews.tv/news/1228950&display=popup&ref=plugin
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fraud111h1.jpg
Advertisement





