انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ مری انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق سانحہ مری پر قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ تحقیقات کے دوران انتظامی محکموں کے 30 سے زائد افسران کے بیانات قلمبندکیےگئے۔
کمیٹی نے فائنڈنگز کو ڈرافٹ کی شکل دےدی ہے، تحقیقاتی کمیٹی مری کے دورے کے بعد لاہور روانہ ہوگئی ہے جہاں کل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی غفلت سے مری سانحہ پیش آیا،7 اور 8 جنوری کی رات برف ہٹانے والی مشینری ایک جگہ کھڑی تھی اور عملہ غائب تھا،محکمہ موسمیات کی وارننگ کو بھی مسلسل نظر اندازکیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں نے 7 اور 8 جنوری کی رات کو خوفناک تجربہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ 7 اور 8 جنوری کی رات کو مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے۔افسوسناک واقعےکے بعد پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
I don't have any desire to prove you corrupt but if you are not..it is good for you….Either way you alone are responsible and answerable for it…….Ab is mien kia
Okara Bahi hum jungle main rehtay hain yahan koun c adalatain koun c inquiry aour koun c saza sab bakwas hai jis ka jahan bas chal raha hai lut raha hay haram kha raha hay kamzoor ko mar raha hai aour Khud Momin bana howa hai??