مریم نواز کے عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر ایک باقاعدہ عدلیہ مخالف مہم چل پڑی، مگر اس کے بعد علی افضل ساہی نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ان کی اس تنقید کا بھرپور جواب دیا اور کہا کہ سارے داماد آل شریف کے دامادوں کی طرح سسرال کی بیساکھیوں پر نہیں جیتے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں علی افضل ساہی نے لکھا کہ محترمہ مریم نواز صاحبہ ججوں کو فون کر کے من پسند فیصلے کروانے اور ان میں بریف کیس تقسم کرنے کی بنیاد آپ کے بزرگوں نے رکھی تھی۔ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق کام کریں تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے عدلیہ پر کیے گئے مریم کے حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ سارے داماد آل شریف کے دامادوں کی طرح سسرال کی بیساکھیوں پر نہیں جیتے. کچھ لوگ اللہ کی ذات سے مانگتے ہیں اور اسی پر توکل کر کے جیتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xیاد رہے کہ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے عدلیہ پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی عدلیہ کیخلاف مہم شروع ہوگئی۔ ہیش ٹیگ "داماد ہائی کورٹ" ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، مریم نوازکی دیکھا دیکھی دیگر لوگوں نے بھی ٹوئٹرپرعدلیہ پرحملے شروع کردیے۔
لاہورہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد مریم نوازنے عدلیہ پرحملے شروع کیے وہ تحریک انصاف کے رکن علی افضل ساہی کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر اس پارٹی کو ہائیکورٹ کے قریب مانتی ہیں۔
Advertisement





