سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف پی ڈی ایم کی مخالفت اور پی ٹی آئی کی حمایت کرنے پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر کے بیٹے کے خلاف سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے دفاع میں ثبوت عدالت کے سامنے پیش کیے، ثبوتوں میں ایاز امیر کے گھر پر حملے اور ڈکیتی کی ایف آئی آر کی کاپی بھی شامل تھی۔
ملزم شاہنواز نے عدالت کے روبرو اپنا342 کا بیان ریکارڈ کروایا اور موقف اپنایا کہ میرے خلاف مقدمہ پولیس کی بدنیتی پر مبنی ہے، میرے والد ملک کے ایک نامور صحافی ہیں جو پی ڈی ایم کی حکومت کی سخت مخالفت اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہے تھے، اسی وجہ سے لاہور میں نامعلوم افراد نے میرے والد پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
شاہنواز امیر نے موقف اپنایا مجھے اور میرے والدین کو اسی وجہ سے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا، میں نے اپنی بیوی کوقتل نہیں کیا، ہوسکتا ہےکہ میری غیر موجودگی میں نامعلوم افراد نے میری بیوی کو قتل کیا ہو یا وہ باتھ روم میں پھسل کر گر گئی ہوں اور سر پر چوٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4sarainmamamurdermulzakj.png
Advertisement





