Advertisement

سادہ اکثریت نا ملی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے مشاورت ہوگی، شہباز شریف

na1h1ih21.jpg


مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پارٹی کو سادہ اکثریت نا ملی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف نہیں بلکہ اس بارے میں مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جیو نیوز کی انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کی اور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ن لیگ کو سادہ اکثریت ملی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تاہم اگر پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے مشاورت کی جائے گی، کل عوام اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کون سی جماعت ملک میں حکومت بنائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، حالیہ دھماکوں کا مقصد ووٹرز کو ڈرانا ہے تاکہ وہ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نا نکلیں، عوام کی قربانیوں سے دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہوگیا تھا،تاہم تین سال قبل ایسے فیصلے کیے گئے جس سے ملک میں دہشت گردی کو دوبارہ سراٹھانے کا موقع ملا۔

صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ،ملک کو ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا ، بڑے اور مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ایسے اثاثوں کو فروخت کرنا ہوگا جو ملک کا نقصان کررہے ہیں۔
 
آج 8 فروری کو اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور ہماری قابل فخر پاک فوج کو کرپٹ جرنیلوں سے نجات دلائیں اور پاکستان کو محفوظ بنائیں۔​
GFyDE1-XwAAq9I_



سادہ اکثریت نا ملی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے مشاورت ہوگی، شہباز شریف
​
 
Advertisement
is ki statement me khalai-makhloq k liye message hai k ager pml-lun ko majority se jitwate ho to phir maha-khotta nawaz mori lal pm hoga lekin ager mixed achar programme hai to phir zalalat e ala phir se pm k candidate hon gay.