- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
پی ٹی آئی رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید کی اسیری کو 1000 دن مکمل ہوگئے
Loading X post…
Open original post on Xزندان کی دیواریں جتنی کیوں نہ بلند ہو جائیں ایک نظریاتی انسان کے حوصلے نہیں پست کر سکتیں۔
آج عمر سرفراز چیمہ کی ناحق قید کو 1000 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ محض ایک عدد نہیں، بلکہ ایک سابق گورنر، ایک ایک محب وطن پاکستانی پر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کے جرم میں ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان ہے۔
ان 1000 دنوں میں عمر سرفراز چیمہ کو صرف سلاخوں کے پیچھے نہیں رکھا گیا، بلکہ انہیں ذہنی اور جسمانی اذیت کے ایک ایسے چکر سے گزارا گیا جو کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
شدید علالت ، کمر کی شدید تکلیف اور دیگر طبی مسائل کے باوجود انہیں بروقت علاج سے محروم رکھا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ کو لمبے عرصے تک ٹھنڈے فرش پر لٹایا گیا ہے جس سے ان کے کندھے شدید متاثر ہوئے ، ایک سابق آئینی عہدے دار کو ایسے حالات میں رکھا گیا جیسے وہ کوئی خطرناک دہشت گرد ہو، صرف اس لیے کہ ان کا ضمیر بکاؤ نہیں تھا۔
سلام ہے اس مرد آہن کو جو تمام تر ریاستی فسطائیت کے باوجود ، بے جرم قید کاٹتے وہ آج بھی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





