سابق ڈپٹی سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے اغوا کی ایف آئی آر درج کروادی جس کا متن سامنے آگیا ہے۔ایف آئی آر ڈپٹی سپرینڈنٹ محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ ریاض کی مدعیت میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد اکرم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ماسک پہنے3 نامعلوم افراد میرے شوہر کو ساتھ لے گئے۔
ایف آئی آر نمبر 803/24 تھانہ صدر بیرونی میں درج کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کی صبح 5 بجے جیل کالونی میں ہمارے گھر کی بیل بجائی گئی۔ دروازہ کھولنے پر معلوم ہوا تین افراد ماسک پہنے باہر کھڑے تھے۔
مقدمہ متن کے مطابق کالے ماسک پہنے تین افراد کالے رنگ کی گاڑی میں آئے تھے اور نامعلوم افراد میرے شوہر کو زبردستی ساتھ لے گئے۔
اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے بیٹے نے ماسک پہنے افراد کی ویڈیو بنائی اور موبائل چھیننےکی کوشش کی گئی توبیٹےنےموبائل کوچھت پر پھینک دیا۔
اہلیہ کے مطابق 14اگست سےتاحال میرےشوہرکےبارےمیں کوئی معلومات نہیں۔
یادرہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کرنے کے الزام میں حراست میں لیے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو بازیاب کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ایک درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست پر عدالت نے تھانہ صدر بیرونی پولیس راولپنڈی کو منگل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور جواب طلب کیا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/firh112h24.jpg
Advertisement





