Advertisement

سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان

10mustafkhkharleavepppp.jpg

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہونے والے سید وقار مہدی حلف لے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کو چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے نیک خواہشات اور تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔


چند روز پہلے ایوان بالا اجلاس میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہونے والے سید وقار مہدی حلف لے چکے ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

یاد رہے کہ مصطفی نواز کھوکھر سندھ سے 2018ء میں پاکستان پیپلزپارٹی کی نشست پر منتخب ہوئے تھے جبکہ 10 نومبر 2022ء کو انہوں نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ: میں نے آج اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر پیش کردیا ہے، پارٹی میں قیادت اور رہنماؤں کی جانب سے ملنے والے بے انتہا مثبت ردعمل اور بھرپور حمایت پر شکر گزار ہوں۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات پر اپنے نظریات اور سیاسی مؤقف کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی قیادت کی ناخوشی کی وجہ سے سینیٹر کے عہدے سے دستبردار ہونے پر سیاستدانوں خاص طور پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اپنی تعریف کا حوالہ دیتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرے سیاسی مستقبل پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، میں واضح بتانا چاہتا ہوں کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا، میں اب اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
 
He stands in difficult time and the truth. If whole senate gave resignation things would be different and no one will try to spy on them and arrest illegally then torture.
 
Advertisement
Advertisement
Khokhar ne bilkul theek faisla kia,
1. PPP kabhi bhi ab Islamabad mein hakomat nahi bana sakey gi.
2. Usooli baat karna har kisi ka haq hay or PPP ne aisey behave kia jaisey Islamabad ki hakomat zardari ki ho
3. Zardari jaisey chor kay sath kharey honey se behter hay aadmi azad hasiyat mein election lar lay
4. Ager insan ki apni koi hasiyat ya ahmiyat nahi to wo kaisey insan hua, jaisa keh Qamar Zaman Kaira ne kia, is ko sub log acha politician, khandani aadmi samjhtey thay lakin is ne Shahbaz sharif jaisey chor & corrupt ka adviser ban yehi show kia keh ye aik third class admi hay jis ka aqal-o-danish se koi tualaq nahi