Advertisement

سائفر کیس :حکومتی نامزدکردہ عمران خان کے وکلاء سے سخت سوالات

آپکو کیس سے متعلق کیا ریکارڈ فراہم کیا گیا تھا؟ چیف جسٹس کا ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار

اسٹیٹ کونسلز کو متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کا آرڈر کہاں ہے؟27 جنوری کو جرح ہوئی تو ہمیں کیسے پتہ چلے کہ انہیں ریکارڈ فراہم کیا گیا تھا؟ جسٹس حسن اورنگزیب

مجھے جیل اتھارٹیز کی طرف سے واٹس ایپ آیا تھا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد

معذرت کے ساتھ ڈیفنس کونسلز نے وقت مانگنے کی بجائے جرح شروع کر دی، چیف جسٹس

ہمیں تمام فائلز فراہم کی گئی تھیں، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد

تمام مطلب؟ اُس میں کیا کیا تھا؟ چیف جسٹس عامر فاروق

پہلی بار عدالت میں پیش ہوتے ڈیفنس کونسلر نے نہیں سوچا کہ انہیں تیاری کیلئے کچھ وقت چاہیے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

سائفر کیس، آپ نے ایک ہی رات میں تیاری کر لی؟ چیف جسٹس عامر فاروق کا استفسار

ہم تیاری کیلئے وقت لینا چاہتے تھے لیکن صورتحال ہی کچھ ایسی تھی، ہمیں بتایا گیا تھا کہ شاید التواء نہ مل سکےتو تیاری کر لیں۔جج ابوالحسنات کے عمران خان کی جانب سے تعینات اسٹیٹ کونسل حضرت یونس کا عدالت میں بیان

کسی بھی اچھے وکیل کو بھی تیاری کیلئے کم از کم دو ہفتے کا وقت چاہیے ہو گا، جسٹس گل حسن اورنگزیب

سائفر کیس، جرح سے پہلے میں نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے مشاورت کرنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا، اسٹیٹ کونسل

جب ملزمان آپ سے مشاورت نہیں کر رہے تھے تو آپ نے خود کو اتنا پابند کیوں سمجھا کہ آپ ضرور جرح کریں؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

سائفر کیس میں عمران خان کے وکیل بنائے گئے وکلا کو 26 جنوری کو کیس کا ریکارڈ ملا، 27 جنوری کو انہوں نے جرح بھی کر ڈالی، اسٹیٹ ڈیفنس کونسل نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی سے مشاورت نہیں کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا، جب ملزمان مشاورت نہیں کر رہے تھے تو خود کو اتنا پابند کیوں سمجھا کہ ضرور جرح کریں؟
​
 
Advertisement
آج حضرت یونس آئے اگلی پیشی پر حضرت نوح آئیں گے اور آخر میں حضرت آدم اور پھر ان سب کو جھٹلانے کے لئے ڈارون والا عطا تارڑ آئے گا
Abb company key itni he aquat rah gaye hay Atta Tarrar tak bus.