Advertisement

زمان پارک آپریشن، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی بول پڑی

12amnsetyinternationsnsnsn.jpg

حکام تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے ان کا ردعمل انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہو: ٹویٹر پیغام

انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل سائوتھ ایشیا نے سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کر دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹویٹر پیغام میں لاہور کی غیرمستحکم صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق امن وامان کو برقرار رکھیں۔

Loading X post…
Open original post on X

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیغام میں لکھا کہ: ہمارا متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملے میں تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے ان کا ردعمل انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہو۔

Loading X post…
Open original post on X

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ فواد چوہدری کی درخواست پر زمان پارک میں پولیس آپریشن فوری روکنے کا حکم دے چکی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر فاروق نے سابق وزیر اعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ معطل کرنے سے متعلق درخواست پر 5 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عمران خان بیان حلفی ٹرائل کورٹ میں پیش کریں اور بیان حلفی کو دیکھ کر ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

علاوہ ازیں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گزشتہ پانچ برسوں میں 30 سے زائد ممالک میں تحقیق کے بعد اپنی نئی رپورٹ ’مائی آئی ایکسپلوڈِڈ‘ میں کہا ہے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف دنیا بھر میں آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال معمول بن چکا ہے۔ آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں کے استعمال سے بہت سے شہریوں کی آنکھوں کو نقصان کے علاوہ اموات بھی رپورٹ ہو چکی ہیں اس لیے پرامن مظاہرین کے خلاف بہتر اقدامات کیے جائیں اور مہلک ہتھیار استعمال نہ کیے جائیں۔
 
we all know amnesty, IMF and khalilzaz are run by US establishment. It will be good that the dengue brothers and Hafiz ji tola buy tickets to Kenya asap
 
چل اوئے ہیومن رائٹس کے بچوں، شکل گم کرو اپنی۔
پی ٹِی آئی کے معاملے میں تو بدنام پنجاب پولیس اس وقت لکھنو کے نواب بن کر بلوائیوں کو فرشی سلام کر رہی ہے۔
​
 
Advertisement
Pakistan has become a laughing stock around the world.It has no standing in the comity of nations.The international media coverage of state terrorism in Lahore has done immense damage to Pakistan.The PDM government and their handlers have not only bankrupted Pakistan they have turned it into a fascist regime.In coming days and weeks Pakistan will get a lot of flak from international bodies.
 
چل اوئے ہیومن رائٹس کے بچوں، شکل گم کرو اپنی۔
پی ٹِی آئی کے معاملے میں تو بدنام پنجاب پولیس اس وقت لکھنو کے نواب بن کر بلوائیوں کو فرشی سلام کر رہی ہے۔
​
buhat jal rahi hai teri kal se