سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اور کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کا انتخابی عمل کو متاثر کرنا نامناسب ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے امیدوار شوکت محمود بسرا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی ایک فرد کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کی راہ میں تکنیکی رکاوٹیں ڈالان جمہوری روایات اور اصولوں کے خلاف ہے۔
فیصلے کے مطابق جمہوریت کی اساس انتخابات ہوتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینےوالوں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی بے حد ضروری ہے، ریٹرننگ افسران انتخابی عمل کا لازمی حصہ ہوتے ہیں، انہیں صوابدیدی اختیارات کا اعتدال پسندی، محتاط انداز میں استعمال کرنا چاہیے،ان افسران کو یاد رکھنا چاہیے کہ انتخابی عمل میں حصہ لینا ایک شہری کا بنیادی حق ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی امیداور کو تباہ کرنا اس کے بنیادی حقوق پر ڈاکا مارنے کے مترادف ہے اور یہ ووٹرز کے بھی بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکا مارنے جیسا ہے۔
خیال رہے کہ این اے 163 سے انتخابی اخراجات کیلئے مشترکہ اکاؤنٹ نمبر دینے پر ریٹرننگ افسر نےامیدوار شوکت محمود بسرا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے، امیدوار نے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل اور پھر ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے یہ فیصلہ برقرار رکھا جس کے بعد امیدوار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد 26 جنوری کو شوکت محمود کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shaka1h1h1.jpg
Advertisement





